اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے اور اُن کی اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن ایک میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ ریجن، نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت، نگرانِ کراچی سٹی اور ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

معلومات کے مطابق نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مدنی پھول برائے ذوالحجۃالحرام سے متعلق گفتگو کی اور دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالوں کی بکنگ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔