9 مئی 2024ء  کو کینیڈا میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں کینیڈا کے دو بڑے شہروں مانٹریال (Montreal) اور لاوال (Laval) کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

میٹنگ کی ابتدا میں کینیڈا کی ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُن سےمختلف دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جس میں انہوں نے نیکی کی دعوت سمیت سیکھنے سکھانے کے حلقوں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

اسی دوران ریجن نگران نے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مقامی زبان کے اجتماعات کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو بڑھانے کا ہدف دیا۔