19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
امت مسلمہ کے پریشان حال لوگوں کی خیرخواہی کرنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی
علاج کے تحت 11، 12 اور 13 مئی 2024ء کو 3 دن کا روحانی علاج کورس کوئٹہ کی جامع
مسجد کنزالایمان میں منعقد ہوا جس میں کوئٹہ ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے اسلامی
بھائی شریک ہوئے۔
دورانِ کورس شعبے کے ذمہ دار محمد عدنان عطاری
نے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی
نیز دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے اس کی چند احتیاطیں بیان کیں۔
شعبے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محمد عدنان عطاری
نے شرکا کو نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں
عملی طور پر شریک ہونے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)