دارُ الافتاء اہلسنت (دعوتِ اسلامی) کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 13اور 14 مئی 2024ء کو دو روزہ تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مفتی قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی علی اصغر عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی محمد ہاشم خان عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور مفتی فضیل رضا عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سمیت پاکستان بھر میں قائم دارُ الافتاء اہلسنت کے مفتیانِ کرام اور علمائے کرام نے شرکت کی۔

تربیتی نشست میں رئیس دارُ الافتاء اہلسنت شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سمیت دیگر مفتیانِ کرام نے وقتاً فوقتاً شرکا کی تربیت کرتے ہوئے سائل کو شرعی مسائل بتانے، فتاویٰ جات لکھنے اور افتاء سے متعلق دیگر امور پر رہنمائی کی۔

تربیتی نشست میں مفتیانِ کرام نے فتوی نویسی،علم و عمل واخلاق میں ترقی اور اپنےاندر عالم ربانی کی صفات پیدا کرنے کے حوالے سے تربیت فرمائی۔عمل و اخلاص و روحانیت کے درجات کا بیان ہوا اور ان مدارجِ علیا کو طے کرنے کے بعد تقرب الہی کے حصول کے ذرائع کی نشاندہی پر بیان ہوا۔

تربیتی نشست میں شریک مفتیانِ کرام کا شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ساتھ خصوصی مدنی مذاکرہ ہوا جس میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مختلف موضوعات پر شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔

14 مئی 2024ء کو تربیتی نشست میں شریک تمام مفتیانِ کرام کی امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی دعوت پر اُن کے گھر آمد ہوئی جہاں مفتیان کرام نے امیر اہل سنت کے ہمراہ کھانا تناول کیا۔

مفتیانِ کرام نے امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے ملاقات بھی کی۔