پچھلے دنوں بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے سلسلے میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ میلبرن اور شعبہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

دورانِ میٹنگ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے نیوکارکردگی شیڈول کے حوالے سے گفتگو کی نیز شعبہ مشاورتوں کے دینی کام دینے اور سمجھانے کے متعلق چند اہم نکات پر تبادلہ ٔ خیال کیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز بیرونِ ملک کی ذمہ دار  اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ سڈنی اسٹیٹ سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے تحت سڈنی میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو 8 دینی کام نیو فارم سمجھائے گئے۔اس کے علاوہ بلیک ٹاؤن ڈویژن کی اسلامی بہنوں کے درمیان کفن دفن سیشن کے متعلق اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

چٹاگانگ بنگلہ دیش کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اور ڈھاکہ بنگلہ دیش کے شہر محمد پور میں قائم فیضانِ صحابیات میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات اور گلی گلی مدرسۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کے تحت 2 دن پر مشتمل رہائشی قراٰن ٹیچر لرننگ سیشن منعقد ہوا جس میں چٹاگانگ ڈویژن اور ڈھاکہ ڈویژن کی تمام شعبہ ذمہ داران و مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس سیشن میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے بذریعہ انٹرنیٹ بیان کیا جس میں انہوں نے قراٰنِ پاک پڑھنے اور پڑھانے کی اہمیت بتاتے ہوئے بنگلہ دیش میں اس شعبے کے تحت دینی کام بڑھانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت، نگرانِ بنگلہ دیش اور شعبہ بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دورانِ لرننگ سیشن اسلامی بہنوں کی تربیت نیز انہیں شعبے کے مدنی پھول، کارکردگی فارم اور کارکردگی شیڈول کو احسن انداز میں سمجھایا۔

بعدازاں سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کا کہنا تھا کہ ہمیں ان شعبوں کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانی ہے تاکہ قراٰنِ کریم کی تعلیم دنیا بھر میں عام ہو سکےجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔

گزشتہ روزصوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں پشاور کے مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

معلومات کے مطابق اس میٹنگ میں نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں پر مشاورت کرتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی اہمیت و افادیت بیان کی۔

دورانِ بیان مولانا مہروز عطاری مدنی نے زیادہ سے زیادہ افراد کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے ذمہ داران کے ہمراہ حکیم مظہر صاحب سے ملاقات کی۔

اس دوران نگرانِ شعبہ نے حکیم مظہر صاحب سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی۔ 

پشاور صوبہ خیبرپختونخوا میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں گزشتہ روز سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حلقے کی ابتداء میں نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے مفتی اکرام اللہ جنیدی صاحب سے ان کی مسجد میں ملاقات کی۔

نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے مفتی اکرام اللہ جنیدی صاحب سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا نیز مکتبۃالمدینہ کی کتاب ”گفتگو کے آداب“تحفے میں پیش کی۔بعدازاں ذمہ داران نے مفتی اکرام اللہ جنیدی صاحب کے لئے ماہنامہ کی اعزازی بکنگ بھی کروائی۔ 

صوبہ خیبرپختونخوا کےشہر پشاور کی جامع مسجد فیضانِ مکہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ابتداءً مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تلاوتِ قراٰن کی اور نعت خواں اسلامی بھائی نے نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھ کر لوگوں کے دلوں کو منور کیا۔

بعدازاں نگرانِ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔


لوگوں  کو نیکی کی دعوت دینےوالی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نےدیگر ذمہ داران کے ہمراہ پشاور یونیورسٹی اور ایگری کلچر یونیورسٹی کی لائبریریز کا وزٹ کیا۔

اس دوران نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے چیف لائبریری ڈاکٹر حبیب الرحمٰن سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ معرفۃالقراٰن اور دعوتِ اسلامی ڈیجیٹل سروسز کا تعارف کروایا ۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے چیف لائبریری کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے پی ایچ ڈیز اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔ بعدازاں چیف لائبریری ڈاکٹر حبیب الرحمٰن کو مکتبۃالمدینہ کی کیڈلاک اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔


24 مئی 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مختلف شعبے کے پرچیزر (purchase)اسلامی بھائیوں کے درمیان تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات) دارالمدینہ، مکتبۃ ُالمدینہ، مدنی چینل، تعمیرات اور مالیات( سے تعلق رکھنے والے پرچیز (purchase) ڈیپارٹمنٹ کے افراد  اور ان کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

ورکشاپ میں مرکز الاقتصاد الاسلامی دار الافتاء اہل سنت کے مفتی علی اصغر عطاری صاحب ، مفتی سجاد عطاری مدنی ، شعبہ مالیات کے شرعی ایڈوائزر مفتی سعید عطاری مدنی نے ”جدید تجارتی طریقے، مشکلات اور ان کا حل “ کے موضوعات پر بیانات کئے اور متعلقہ امور کے حوالے سے شرعی مسائل بتائے ۔

علاوہ ازیں اس ورکشاپ میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے اور آپ نے مارکیٹنگ کے متعلق شرکا کو اپنے تجربات کی روشنی میں قیمتی نکات فراہم کئے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 24 مئی 2023ء کو فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں صوبہ سندھ کی مینجمنٹ کی شرکت ہوئی۔

رکنِ شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری نے شعبہ ڈونیشن بکس صوبہ سندھ میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا نیز ذمہ داران کی اچھی کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کی ۔

ساتھ ساتھ شعبے کے دینی کاموں میں مزید ترقی پر تربیت کرتے ہوئے انھیں دینی کام کی بڑھوتی کے لئے مزید کوشش کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: فرحان عطاری ڈویژن ذمہ دار عطیات بکس مجلس ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


فیصل آباد  میں 26 مئی 2023ء کو شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے تربیت کی۔

دورانِ تربیت رکنِ شوریٰ نے معاون اسلامی بھائیوں کو شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کو مضبوط بنانے اور اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماعات کی تعداد میں اضافہ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے جبکہ معاون ذمہ داران کے تقرر کا ہدف بھی دیا۔(رپورٹ: جہانزیب عطاری معاون رکن شوریٰ ابو ماجد شاہد عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)