شعبہ ڈیجیٹل کلاک 

Wed, 14 Jun , 2023
1 year ago

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! شعبہ اوقات الصلاۃ (دعوتِ اسلامی) کی طرف سے شعبہ اوقات الصلوٰۃکےتیار کردہ اوقات 2020 سے مسجد کی ڈیجیٹل گھڑیوں میں انسٹال کرنے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ جہاں پر مساجد میں نمازیوں کو عبادات کرنے کی آسانی کے لئے دیگر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں اور مساجد کی زینت و آرائش کے لئے جدید آلات سے مزین کیا جا رہا ہے وہاں پر نمازیوں کو جماعت کی ٹائمنگ سے آگاہ کرنے، اوقات ِنمازِ پنجگانہ کے شروع اور ختم ہونے کا وقت بتانے کے لئے آ ج کے دور میں تقریباً ہر مسجد میں ڈیجیٹل گھڑیاں (Salat Panal) موجود ہیں۔ عام طور پر اہل محلہ یا اہل ثروت اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے ڈیجیٹل گھڑیاں مساجد کو ہدیہ کرتے ہیں۔ مگر عموماً دیکھا گیا ہے کہ ان گھڑیوں کے اوقات کارعلم توقیت کے اصول و ضوابط کے مطابق ٹھیک نہ ہو نے کی وجہ سے نماز روزہ جیسی عبادات بعض اوقات ضائع ہوجا تی ہیں کیونکہ ان گھڑیوں میں اوقات کی انسٹالیشن کے لئے جن سافٹ ویئرز کا استعمال ہوتا ہے عام طور پر ان میں اوقاتِ طلوع غروب کے لئے کیکولیشن میں بلندی کا بلکل بھی خیال نہیں کیا جاتا، اسی طرح یہ سافٹ ویئر گاؤں دیہات اور چھوٹے قصبوں کے لئے بھی کار آمد نہیں ہوتے جس کی بنیا دپر گاؤں دیہات والے گھڑیاں تو مسجد میں آویزاں کر لیتے ہیں لیکن ان گھڑیوں میں مطلوبہ مقام کا کوڈ نہ ہونے کی وجہ سے اس میں ٹائم غلط شو ہوتا ہے ۔ پھر اگرکچھ معلومات رکھنے والے افراد اس میں عرض بلد یا طول بلد ایڈ کر کے ٹائم ایڈجسٹ کر بھی لیں تو طلوع و غروب کے اوقات پھر بھی درست نہیں ہو پاتے۔ اب چونکہ نمازوں کا انحصار اسی پر ہوتا ہے لہٰذا نتیجۃً ان اوقات کے مطابق افطار کرنے پر خاص طور پر روزہ کے ضائع ہونے کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے ۔

اس لئے شعبہ اوقات الصلوٰۃ اور مرکزی مجلس ِشوریٰ کے اراکین کے درمیان مشاورت سے یہ طے پایا کہ آئندہ سے باقاعدہ طور پر ان گھڑیوں میں دعوتِ اسلامی کے تیارکردہ اوقات کار انسٹال کئے جائیں۔ اور ان گھڑیوں کو ناکارہ ہونےاور مسلمانوں کے نماز روزے کو ضائع ہونے سے بچایا جائے ۔

ابھی تک دعوت اسلامی کے سینکڑوں مدنی مراکز اور مساجد میں اوقات کی انسٹالیشن ہو چکی ہے اور مزید کام جاری ہے۔

ڈیجیٹل گھڑیوں میں اوقات کی انسٹالیشن

شعبہ اوقات الصلوٰۃ ڈیجیٹل گھڑیوں میں اوقات اپنے 26 سالہ کلینڈرز کے مطابق تیار کر کے انسٹال کرتا ہے۔اسی وجہ سے اگر آپ نےاپنی گھڑی کے اوقات چیک کرنے ہوں تو کلینڈر کے اوقات کے ساتھ موازنہ کر کے چیک کریں۔ (نوٹ: ایپلی کیشن اور 26 سالہ کیلنڈر کے اوقات میں کچھ فرق ہوتا ہے اس کے بارے میں جاننے کے لئے مجلس سے رابطہ فرمائیں )

شعبہ اوقات الصلوٰۃ کے انسٹال کئے جانے والے اوقات کی خصوصیات پیش خدمت ہیں:

1-ڈیجیٹل گھڑیوں کے اوقات اعلیٰ حضرت رحمۃ الله علیه کی تحقیقات کے مطابق تیار کئے گئے ہیں۔

2-پہاڑی علاقوں کے اوقات میں بلندی کا اعتبار کیا گیا ہے تا کہ افطار درست وقت پر ہو۔

3-بڑے شہروں کے اوقات تیارکرنے میں شہر کے پھیلاؤ اور بلند عمارات کا خیال بھی رکھا گیا ہے جو کہ ضروری ہے۔

4-مساجد کی گھڑیوں میں اوقات متعلقہ گھڑی کے خاص شہر یا گاؤں اور دیہات کے مطابق تیار کر کے انسٹال کئے جاتے ہیں ۔

مجلس انسٹالیشن اپنی یہ سہولت اہلسنت کی تمام مساجد میں لگی گھڑیوں کے لئے مہیا کر رہی ہے ۔آپ بھی اپنے محلے کی مساجد میں اوقات کی انسٹالیشن کروا کر ان گھڑیوں اور نماز روزہ کو ضائع ہونے سے بچا کر صدقہ جاریہ حاصل کر سکتے ہیں۔

انسٹالیشن اور اپنی گھڑی میں پہلے سے انسٹال اوقات کی چیکنگ یا کسی بھی قسم کی معلومات کے کئے دیئے گئے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ فرمائیں ۔ 03086773867

اس کے علاوہ نئی گھڑی خریدنے یا خرید کر ہدیہ کرنے کے لئے بھی مجلس سے مشورہ کر سکتے ہیں ۔ کیونکہ بعض اوقات مساجد کے لئے لوکل گھڑیاں خرید لی جاتی ہیں جس میں اوقات بھی نہیں انسٹال ہو پاتے اور گھڑی کی رپیرنگ اور اپڈیٹنگ کی بھی پرابلم آتی ہے ۔ ان تمام مسائل سے بچنے کےلئے آپ پہلے ہی مشورہ کر لیں تاکہ بعد میں ہونے والی پریشانی سے بچا جا سکے۔

مولانا باسط مصطفی ٰعطاری مدنی

رکن شعبہ اوقات الصلوٰۃ