بنگلہ دیش کے مفتی سید محمد وصی الرحمن القادری
صاحب کی فیضان مدینہ کراچی آمد
7جون
2023ء کو بنگلہ دیش کے معروف عالمِ دین و محبِّ دعوتِ اسلامی مفتی سید محمد وصی
الرحمن القادری مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آمد ہوئی
جہاں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام نے ان کا استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔مفتی
صاحب نے دورۃ الحدیث شریف میں طلبائے کرام کو اپنے ملفوظات سے نوازا جبکہ طلبائے کرام
نے ان سے ملاقات بھی کی۔
رکن
انٹرنیشنل افیئر ڈیپارٹمنٹ و ہیڈ آف پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ نے
مفتی صاحب کو اسلامک ریسرچ سینٹر، فیضان آن لائن اکیڈمی، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ،
ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ اور مدنی چینل سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور وہاں
ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔
مفتی
سید محمد وصی الرحمن القادری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی سے نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین نے ملاقات کی
اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں پر گفتگو کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر مفتی
وصی الرحمن صاحب نے امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی درازیٔ عمر اور دعوت اسلامی کی ترقی کے لئے
دعائیں کیں جبکہ نگران شوریٰ نے مفتی صاحب کو فیضان قرآن ڈیجیٹل پین اور مکتبۃ
المدینہ کی کتب ورسائل تحفے میں پیش کی۔بعد ازاں مفتی صاحب کو دعوت اسلامی کی دینی
و فلاحی کاموں پر ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی جس پر آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاوشوں
کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزٹ
کے بعد مفتی سید محمد وصی الرحمن القادری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے رکن انٹرنیشنل افیئر ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ
شہنشاہِ کراچی حضرت سیدنا عبد اللہ شاہ غازی رحمۃُ اللہِ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے لئے
فاتحہ خوانی و دعا کی۔