4 جون 2023ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیاجس میں پولیس کے افسران اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اسلامی تعلیمات اور سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلاتے ہوئے علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔