25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ
اہتمام 8جون 2023ء بروز جمعرات مدنی
مذاکرہ ہال وہاڑی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں سرکاری ڈویژن نگران محمد سادات
عطاری نے تحصیل نگران و ڈسٹرکٹ ذمہ داران کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا
جائزہ لیا۔
ساتھ
ساتھ اسلامی بھائیوں کو 12دینی کاموں
بالخصوص ڈسٹرکٹ وہاڑی کی تینوں تحصیل کی تمام مساجد میں مدارس المدینہ بالغان
لگانے کا ذہن دیا۔ اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالوں کے حوالے سے رہنمائی کی
نیز 20جولائی 2023ء کو وہاڑی ڈسٹرکٹ سے ایک
ماہ کے مدنی قافلوں کو
سفر کروانے کے متعلق اہداف دیئے۔(رپورٹ: محمد
اشرف عطاری،مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)