25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن سمیت مختلف شعبہ
جات کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
Tue, 13 Jun , 2023
1 year ago
دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں میں
دینی کام کرنے والے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا
پچھلے دنوں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن کے ڈسٹرکٹ ،
تحصیل، ٹاؤن اور زون نگران سمیت مختلف شعبہ جات کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی دینی، اخلاقی
اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔
رکنِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے دینی
کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں نئے اہداف دیئے اور نمایاں
کارکردگی کےحامل اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے۔