1 رجب المرجب, 1446 ہجری
رائےونڈ سب ٹاؤن لاہور سٹی کی پروفیشنل اسلامی
بہن کے گھر پر محفلِ ذکر و نعت
Sat, 10 Jun , 2023
1 year ago
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں رائےونڈ سب ٹاؤن لاہور سٹی کی پروفیشنل اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر
محفلِ ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپلز اور ٹیچرز اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
شعبہ تعلیم کی پاکستان سطح کی ذمہ اسلامی بہن نے
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے
تربیت کی اور انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
بیان کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بہن نے اسٹاف
کو اسکول میں سمر کیمپس کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں
اسلامی بہنوں کے درمیان مکتبۃالمدینہ کے رسائل
تقسیم کئے گئے۔