دکھیاری امت کی خیرخواہی کرنے اور انہیں علمِ دین سکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 20، 21، 22 مئی 2023ء بروز ہفتہ، اتوار اور پیر کوٹ مومن پنجاب میں روحانی علاج کورس ہوا۔

اس کورس میں شعبے کے معلم محمد عثمان عطاری نے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز انہیں دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ سکھایا۔

معلم کورس نے اسلامی بھائیوں کو تعویذات لکھنے کے متعلق چند احتیاطوں سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں شعبے کی نئی اپڈیٹس کے بارے میں معلومات دی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

واضح رہے اس کورس میں سرگودھا ڈویژن سے آنے والے عاشقانِ رسول کے علاوہ دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت 23 مئی 2023ء بروز منگل فیضانِ مکہ راولپنڈی میں قائم مدرسۃالمدینہ رہائشی بوائز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مدرسے کے مدرسین اور ناظم صاحب سمیت بچوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق دورانِ حلقہ نگرانِ شعبہ مدرسۃالمدینہ رہائشی بوائز فلک شیر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے حلقے میں شریک مدرسین، ناظم اور بچوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(رپورٹ:شعبہ مدرسۃالمدینہ رہائشی بوائز ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دنیا بھر میں دینِ اسلام کی  تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 19مئی 2023ء بروز جمعہ شعبہ مدنی کورسز کی جانب سے سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مختلف مقامات سے فرض علوم کورس کے لئے آنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

سیکھنے سکھانے کے حلقے میں معلم عبدالوہاب عطاری نے شرکا کو کتاب ’’ نماز کے احکام‘‘ سے وضو کے فرائض و مکروہات سمجھائے نیز فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انھوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


19مئی 2023ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈی سی ساؤتھ آفس کا وزٹ کیا اور وہاں ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کراچی غلام مرتضیٰ شیخ، اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) سمیعُ اللہ خان، اسسٹنٹ کمشنر صدر ٹاؤن کراچی عارف علی لغاری اور مختیارکار صدر ٹاؤن سے ملاقاتیں کیں۔

ڈی۔سی صاحب کو کتاب فیضان ِبیانات عطاریہ تحفے میں پیش کی اور اس موقع پر ان سے آفس میں محفلِ نعت اور شجرکاری کے متعلق گفتگو ہوئی جس پر انھوں نے تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا ۔

اس کے علاوہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو دوران ِ ملاقات دعوت اسلامی کے شعبہ جات اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کا تعارف کروایا نیز انھیں فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔مزید مئی 2023ء ماہنامہ فیضان مدینہ کا شمارہ بھی تحفے میں پیش کیا جس پر انھوں نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔(رابطہ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات عطاری مجلس کراچی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت نگران مجلس حافظ محمد قربان عطاری نے گجرات ڈویژن مجلس رابطہ کے اسلامی بھائیوں کا گجرات فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ لیا جس میں اسلامی بھائیوں سے سابقہ دینی کاموں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انھیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ان  دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں لندن کے دورے پر ہیں۔ دورانِ سفر رکنِ شوریٰ نے لندن میں ترکی کے سفیر عثمان کورائے ارتاش سے ملاقات کی۔

اس موقع پر حاجی یعفور رضا عطاری نے سفیر کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا تعارف کرواتے ہوئے ترکی میں حالیہ تباہ کن زلزلے میں FGRF کے تحت ہونے والے امدادی کاموں کے بارے میں بتایا ۔

ایف جی آر ایف کی جانب سے امدادی کاموں اور مسلسل تعاون کے بارے میں جان کر سفیر کافی متاثر اور خوش ہوئےاس پر انھوں نے دعوت اسلامی کے ساتھ دینی کاموں میں ساتھ دینے کی نیک خواہش کا اظہار کیا۔(رپورٹ: تعلقات عامہ لندن دعوت اسلامی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوت ِاسلامی کے تحت 19 مئی 2023ء کو مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں مدنی مشورہ  منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران نے شرکت کی ۔

نگران مجلس شاہنواز احمد عطاری نے شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی اور 26 مئی 2023ء کو ہونے والے تربیتی اجتماع کے انتظامی معاملات کے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: الله دتہ عطاری میٹروپولیٹن فیصل آباد ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


16 مئی 2023ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے  کراچی سٹی ذمہ دارمحمد ارسلان عطاری نے کراچی کے علاقے گلشن ٹاؤن 2(ایسٹ ڈسٹرکٹ) میں واقع مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد کا وزٹ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا اوران کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا۔

بعدازاں ناظمِ مدرسہ و مدرس صاحب کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسےکے معیار و بہتری کے متعلق گفتگو ہوئی اور آئندہ کے لئے نکات طے کئے گئے ۔(رپورٹ:وسیم احمد عطار ی ڈسٹرکٹ ذمہ دار(ایسٹ کراچی)،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


19مئی2023بروز جمعہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں آن لائن اجتماعی قربانی کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا ۔

مدنی مشورے میں نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز سید غلام الیاس عطاری نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محیط حسین عطاری اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار یونس عطاری کے ساتھ آن لائن قربانی کے لئے استعمال ہونے والی ویب سائٹ میں مزید بہتری لانے اور فنانس ذمہ دار سے اسکی آمدن اخراجات کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کرکے باہمی مشاورت سے نکات طے کئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روزکولمبو سری لنکا میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں بزنس کمیونٹی نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو دینی ماحول سے منسلک ہونے اور دینی کاموں میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں کولمبو سری لنکا کے علاقے ڈیماٹاگوڈا میں مقامی اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا۔

حلقے کی ابتداء میں تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت شریف پڑھی گئی جبکہ دینی کاموں کے سلسلے میں سری لنکا آئے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

کولمبو سری لنکا کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ایک میٹنگ ہوئی جس میں کولمبو مشاورت کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں پاکستان سے سری لنکا آئے ہوئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا اور کولمبو میں ہونے والے دینی کاموں کو مزید احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)