تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ زندگی کی مہارتوں کو نئے انداز اور نئے ماحول میں سیکھنا طلبہ کے لئے کافی فائدہ مند ہے۔سمر کیمپ ان باتوں کو نہ صرف بہتر انداز میں سرانجا م دیتا ہے بلکہ طلبہ کو کم وقت میں زیادہ سے زیادہ سیکھنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

طلبہ کو موسم گرما کی چھٹیاں کسی ایسے سمر کیمپ میں گزارنی چاہییں جو اُن کی صلاحیتوں کو پروان چڑھاسکے۔ ایک اچھا سمر کیمپ نہ صرف ان کی ذہنی تھکاوٹ دور کرتا ہے بلکہ طلبہ پہلے سے زیادہ جوش و خروش سے تعلیمی عمل میں دلچسپی بھی لیتے ہیں۔

دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے سندھ ریجن میں 16جون سے22جون 2023ء تک سمر کیمپ شروع ہو رہا ہے۔

اس سمر کیمپ کے لئے دارالمدینہ کے ماہر ین نے منفرد سرگرمیاں تیار کی ہیں جو طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے ، نئی صلاحیتیں دریافت کرنے اور زندگی کی قیمتی مہارتیں حاصل کرنے میں مدد فراہم کریں گی ۔

طلبہ رنگوں کے ذریعے آگے بڑھنا چاہتے ہوں یا کہانیاں سناکر دوسروں کوحیران کرنا چاہتے ہوں یا پھر اپنے کردار سےمعاشرے میں مثبت اقدار کو فروغ دینا چاہتے ہوں،ان سب کے لئے دارالمدینہ سمر کیمپ میں بہترین سرگرمیاں موجود ہیں۔

اس سمر کیمپ میں تربیہ ایکٹیویٹیز، پینٹنگ، کہانیاں سنانا، آرٹ اینڈ کرافٹ ، اسپورٹس اور بہت سی دلچسپ سرگرمیوں میں طلبہ شرکت کرسکیں گے۔

اس سمر کیمپ میں دارالمدینہ کے علاوہ دوسرے اسکولوں کےطلبہ بھی شرکت کرسکیں گے۔ یہ کیمپ دارالمدینہ کے طلبہ کے لئے فری ہے جب کہ دوسرے اسکولوں کے طلبہ کے لئے سمر کیمپ میں شرکت کی فیس 1200روپے رکھی گئی ہے۔سمر کیمپ میں شرکت کے لئے

https://erp.darulmadinah.net/OnlinesummercampReg.aspx

پر آن لائن رجسٹریشن کروائی جاسکتی ہے۔سمر کیمپ کی مزید معلومات کے لئے دارالمدینہ کے قریبی کیمپس کے پرنسپل سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ (رپورٹ: غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)