آج رات مدنی چینل پر ہفتہ وار اجتماع میں نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری بیان فرمائیں گے
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ08 جون 2023ء بروز جمعرات بعد ِنماز مغرب دنیا بھر
میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جن میں تلاوت و نعت کے بعد
اراکین شوریٰ ومبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق آج رات تقریباً 8:00 بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سےمدنی چینل
پر براہِ راست (Live)
ہونے
والے ہفتہ وار اجتماع میں نگران پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری
”صحابہ کرام کی ایک خوبصورت تمنا“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری
کا سنتوں بھرا بیان ہوگا۔
تمام
عاشقانِ رسول سے بھر پور انداز میں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔