پچھلے دنوں کاروباری شخصیات کی سفرِ مدینہ سےپہلے  دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شخصیات کو نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں اپنا حصہ ملانے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شخصیات کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے آداب کے بارے میں مدنی پھول دیئے۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)