شاہ نور کالونی چاکرہ راولپنڈی پنجاب میں مسجد
کی افتتاحی تقریب میں اجتماعِ ذکر و نعت
دعوتِ اسلامی دینِ اسلام کی تبلیغ و اشاعت کرنے
اور مساجد بنانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جو اوسطاً
روزانہ کی 2مساجد بنارہی ہے۔
اسی سلسلے میں شاہ نور کالونی چاکرہ راولپنڈی
پنجاب میں ایک عاشقِ رسول نے دعوتِ اسلامی کو جامع مسجد بنام شاہ نور بنا کر دی جس
کے افتتاح تقریب میں اجتماعِ ذکر و نعت کا
اہتمام کیا گیا۔
تلاوت و نعت کے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے ”آدابِ مسجد“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے مسجد میں ذکر اللہ کرنے کے فضائل بتائے نیز شرکا کو مساجد آباد کرنے اور
ان کا ادب و احترام کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے انہیں اسلاف اور بزرگانِ دین کا
طریقۂ کار بتایا کہ وہ کس انداز میں مساجد کا احترام بجا لاتے تھے۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری
نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات تعارف کرواتے ہوئے دینی و فلاحی کاموں کے
بارے میں بتایا اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز مدنی
قافلوں کا مسافر بننے کی ترغیب دلائی۔