دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 29 جون 2022ء کو کراچی
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں کفن دفن تربیتی سیشن منعقد ہوا جس میں مختلف مقامات سے آئے ہوئے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
شعبہ
کفن دفن ذمہ دارعزیر عطاری نے سیشن میں شریک اسلامی بھائیوں کو غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا عملی طریقہ سکھایا نیز نزع اور
تدفین کے حوالے سے معلومات فراہم کیں نیز انہیں اپنی آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اپنے علاقوں میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی کام میں حصہ لینے اور ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام
کرنے، عاشقانِ رسول کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور امت کی غمخواری کا جذبہ رکھنے
والی دینی تحریک ہےجس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی
تربیت کرتے رہتے ہیں۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں صوبۂ خیبر پختونخوا کے
شہر ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دعوتِ اسلامی کی مختلف دینی
ایکٹیویٹیز میں شرکت کی۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے مرحوم
حاجی انعام اللہ قریشی
(برادر اختر حسین قریشی ایڈووکیٹ) کےایصالِ
ثواب کے لئے سنتوں بھرے اجتماع میں بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے
تربیت کی۔ (رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری
معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 28 جون 2022ء بروز منگل
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے کیماڑی ڈسٹرکٹ کراچی کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا جس میں کراچی سٹی کے شعبہ ذمہ داران کی بھی
شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق رکنِ
شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے
دینی کاموں کو مضبوط کرنے اور اُن میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔مدنی مشورے
کے اختتام پر رکنِ شوریٰ نے کیماڑی ڈسٹرکٹ کراچی کی نئی تقسیم کاری کے
مطابق یوسی نگرانوں کے اعلانات کئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کراچی کے ڈویژن
اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ
28 جون 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نےشعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کراچی سٹی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا جس میں ڈویژن اور ڈسٹرکٹ سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ
کے اہداف طے کئے جس میں انہوں نے ہرمسجد میں مدرسۃالمدینہ بالغان لگانے، شعبے کے اخراجات اور ان کو خود کفیل کر نے کے حوالے
سے مدنی پھول دیئے۔اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کی تقرری کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اہم نکات پر مشاورت کی۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے ”تفسیرِ صراط ُالجنا ن“ ایپ کا تعارف بھی کروایا اور زیادہ سے
زیادہ اس کی تشہیر کرنے کے بارے میں ذہن سازی
کی اور دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار فیصل آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری
ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانا ظہیر عباس مدنی کی قاری اعجاز احمد کیلانی
ناظم جامعہ نوریہ عظمت القران بار موسی ضلع منڈی بہاؤالدین سے ملاقات ہوئی ۔
اس ملاقات میں دعوت اسلامی کے اہم کاموں کے
حوالے سے بات چیت ہوئی اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ منڈی بہاؤالدین آنے کی
دعوت دی اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کئے ۔ (رپورٹ: مجلس رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری
ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانا ظہیر عباس مدنی کی مولانا انعام الحق چشتی
سیفی ، مہتمم دار العلوم ضیاء القرآن شادیوال
ضلع منڈی بہاؤالدین سے ملاقات ہوئی ۔
اس ملاقات میں دعوت اسلامی کے اہم کاموں کے
حوالے سے بات چیت ہوئی اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ منڈی بہاؤالدین آنے کی
دعوت دی اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کئے ۔(رپورٹ: مجلس رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )
جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کے لئے ضلع باغ آزاد جموں و کشمیر
میں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ
28 جون 2022ء بروز منگل ضلع باغ آزاد جموں و کشمیر
میں جامعۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے
طلبۂ کرام کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے”منصبِ امامت کی اہمیت و فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کی تربیت
کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں وہاں موجود طلبۂ کرام و
اساتذۂ کرام نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
28 جون 2022ء بروز منگل ضلع باغ آزاد جموں و کشمیر
میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضان مدینہ میں ایک تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں ائمۂ
کرام سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی کثیر
تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس تربیتی نشست میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ”قرأتِ نماز اور مسائلِ
نماز“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ائمۂ مساجد کو دعوتِ اسلامی کے
12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز سنت کے مطابق نماز کی
ادائیگی کے لئے تعدیلِ ارکان کا پریکٹیکل بھی کر کے بتایا۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے ائمۂ مساجد کو مسجد کی
صفائی ستھرائی کااہتمام کرنے، نمازیوں کے ساتھ حسنِ اخلاق کے ساتھ پیش آنے اور
انفرادی طور پر درودِ پاک پڑھنے کا ذہن دیا۔
مزید رکنِ شوریٰ نے مسجد انتظامیہ کے ساتھ مل کر
مسجد کےاخراجات کو بتدریج خود کفیل کرنے کے حوالے سے چند اہم امور پر تبادلۂ خیال
کیا اور ائمہ مساجد کو درپیش مسائل کے سلسلے میں گفتگو کی۔بعدازاں نشست میں شریک ائمۂ
کرام اور ذمہ داران نے رکنِ شوری ٰ سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
مرکزی جامع مسجد نیو سٹی کے امام و خطیب مولانا
عمر خطاب نقشبندی سے ملاقات
گزشتہ روز مرکزی جامع مسجد نیو سٹی فیز 2 ، واہ
کینٹ کے امام و خطیب مولانا عمر خطاب نقشبندی
اور مولانا دانیال چشتی سے ملاقات ہوئی۔ دورانِ ملاقات دعوت اسلامی کے تحت
ہونیوالے دینی و فلاحی کاموں کی بریفنگ دی
اور مدنی مرکز فیضان مدینہ واہ کینٹ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے وزٹ
کرنے کی نیت کیں ۔(رپورٹ: مجلس
رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ : محمد مصطفی
انیس )
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء
کے تحت عاشقان رسول نے مولانا قاری منیر قادری نائب خطیب جامع مسجد محمدیہ غوثیہ
چشتیہ آباد ، پشاور سے ملاقات ہوئی ، دوارنِ ملاقات دعوت اسلامی کے تحت ہونیوالے
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے شرکت کر نے کی نیت
کی ۔(رپورٹ: مجلس رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )
صوبۂ گلگت بلتستان کے ضلع استور میں دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت 26 جون 2022ء بروزاتوار مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں صوبے کے تمام ائمہ
ٔ کرام سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ پاکستان سطح کے ذمہ دار حافظ
مولانا محمد فیضان عطاری مدنی نے ائمۂ کرام کو ہر مہینے اپنی اپنی مسجدوں میں جزوقتی
نماز کورس کروانےاور روحانی علاج کا بستہ لگانے کے لئے روحانی علاج کورس کرنے کا
ذہن دیا۔
اسی طرح 27 جون 2022ء بروز پیر ذمہ داران نے گلگت
بلتستان کے شہر گوری کوٹ، رٹو، چھوگام، ناصرآباد اور دادو جیل کی مساجد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے
مقامی ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے، ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں اجتماعی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
مزید 28 جون 2022ء بروز منگل حافظ مولانا محمد فیضان
عطاری مدنی نے گلگت بلتستان میں دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے صوبائی
نگران محمد عمران عطاری اور دیامر ڈویژن و گلگت ڈویژن نگران کے ہمراہ میٹنگ کی۔اس موقع پر حافظ
مولانا محمد فیضان عطاری مدنی کے ہمراہ صوبائی ذ مہ دار حارث عالم عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامعہ اسلامیہ رضویہ ، واہ کینٹ کے مہتمم
مولانامفتی خلیل احمد رضوی سے ملاقات
دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ روز جامعہ اسلامیہ
رضویہ ، واہ کینٹ کے مہتمم مولانامفتی خلیل احمد رضوی ، مدرسین و طلبائے کرام سے ملاقات کی جن میں مدرسین
وطلبائے کرام کو دعوت اسلامی کا تعارف اور اسکی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں
بتاتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔(رپورٹ: مجلس رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )