ڈسٹرکٹ کورنگی کے ذمہ دار کی دینی کاموں کے
سلسلے میں سٹی ذمہ دار سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کے تحت 28 جون 2022ء بروز منگل
شعبہ رابطہ برائے وکلاء ڈسٹرکٹ کورنگی کے ذمہ دار نے دینی کاموں کے سلسلے میں کراچی
سٹی ذمہ دار سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ دار نے شعبے کے دینی کاموں کے
حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور سٹی ذمہ دار کو یکم
جولائی 2022ء بروز جمعہ ہونے والے اجتماعِ ذکر و نعت کا دعوت نامہ پیش کیا جس پر
انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ رابطہ برائے وکلاء ڈسٹرکٹ کورنگ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور کورٹ پولیس آفیسر کی
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام جامع مسجد نورانی نشتر اسکوائر ماڈل ٹاؤن ڈسٹرکٹ
کورنگی کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رابطہ برائے وکلاء کراچی سٹی کے ذمہ دار حاجی
آصف عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
تفصیلات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور کورٹ
پولیس آفیسر کے ہمراہ رابطہ برائے وکلاء ڈسٹرکٹ کورنگی کے ذمہ دار نے شرکت کی
سعادت حاصل کی۔
دورانِ اجتماع وہاں موجود عاشقانِ رسول کے لئے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی
نے”چغلی کی مذمّت اور اس سے بچنے کے طریقے“ بیان کئے نیز دعا اور اجتماعی طور پر نیک اعمال کاجائزہ بھی لیا گیا۔آخر میں
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور کورٹ پولیس آفیسر نے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی سٹی ذمہ
دار سے ملاقات کی۔(رپورٹ:محمد صہیب
یوسف عطاری ایڈووکیٹ رابطہ برائے وکلاء ڈسٹرکٹ کورنگ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
لیاقت پور ضلع رحیم یار خان میں نیو مسلم اسلامی بھائیوں
کے لئے فیضانِ نماز کورس
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام صوبۂ
پنجاب پاکستان کے شہر لیاقت پور ضلع رحیم یار خان میں 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز
کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں نیو مسلم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی
تربیت کرتے ہوئے انہیں نماز کے فرائض و
واجبات نیز اس کے چند ضروری مسائل سے بھی آگاہ کیا۔اس کے
علاوہ ذمہ دار نے شرکائے کورس کو دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:جہانزیب عطاری شعبہ
فیضانِ اسلام ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
صوبۂ پنجاب پاکستان
کے شہر جھنگ میں شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 3 دن پر مشتمل (25، 26 اور 27 جون 2022ء) روحانی علاج کورس کا
اہتمام کیا گیا جس میں جھنگ ڈسٹرکٹ سے
آنے والے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
دورانِ کورس معلم محمد طیب
عطاری (شعبہ روحانی علاج ذمہ دار) نے شرکا کی تعویذات لکھنے
کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دم اور کاٹ کرنے کا طریقہ سکھایا نیز اس کی چند
ضروری احتیاطیں بیان کیں۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے امت کی غمخواری کا جذبہ دلاتے ہوئے شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کے حوالے سے
اُن کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جوہر ٹاؤن لاہور میں ناظمین، اساتذۂ کرام اور طلبۂ کرام کی تربیتی نشست
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں نائٹ جامعۃ المدینہ بوائز کے
ناظمین، اساتذۂ کرام اور طلبۂ کرام نے
شرکت کی۔
اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور
رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور انہیں اپنے تعلیمی
قابلیت کو بہتر سے بہتر بنانے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا
عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 27 جون 2022ء بروز پیر ذمہ
داران کی تربیت کے لئے کراچی ساؤتھ ڈسٹرکٹ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں کراچی سٹی کے شعبہ ذمہ داران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
کے متعلق گفتگو کی اور انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس
پر عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
آخر میں رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ ڈسٹرکٹ کی نئی تقسیم کاری کے مطابق یوسی
نگرانوں کے اعلانات کئے۔ (کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی تربیت کرنے اور
اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے وقتاً فوقتاً میٹنگ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔اسی سلسلے میں پچھلے دنوں شعبہ ائمہ مساجد کے صوبائی ڈویژن ذمہ داران کی میٹنگ
منعقد ہوئی۔
دورانِ میٹنگ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری
ایاز عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں کو اخلاص کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے
رواں سال دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کے کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر بھلوال ضلع سرگودھا
میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
پچھلے دنوں صوبۂ پنجاب
پاکستان کے شہر بھلوال ضلع سرگودھا کی ایک مسجد میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا
ہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاگیا جس
میں مسجد کے نمازیوں سمیت قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
عقیل عطاری مدنی نے ”قرأتِ نماز اور مسائلِ نماز“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے مسجد کی صفائی ستھرائی کرنے، مسلمانوں کے ساتھ حسنِ اخلاق سے پیش
آنےاور انفرادی طور پر درودِ پاک کا اہتمام کرنے کا ذہن دیا۔حلقے کے اختتام پر
نمازیوں سمیت ذمہ داران نے رکنِ شوریٰ سے
ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
اپرچھتر مظفر آباد کشمیر کے مدنی مرکزفیضان مدینہ میں تربیتی نشست کا
انعقاد
27 جون 2022ء بروز پیر کشمیر کے شہر مظفر
آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضان
مدینہ اپرچھتر میں تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں ائمۂ کرام سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت
کی۔
تفصیلات کے مطابق اس تربیتی نشست میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل
عطاری مدنی نے ”قرأتِ نماز اور مسائلِ نماز“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے ائمۂ مساجد کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی
ترغیب دلائی نیز رکنِ شوریٰ نے سنت کے مطابق نماز کی ادائیگی کے لئے تعدیلِ ارکان
کا پریکٹیکل کر کے بتایا۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے
ائمۂ مساجد کو مسجد کی صفائی ستھرائی کااہتمام کرنے، نمازیوں کے ساتھ حسنِ اخلاق
کے ساتھ پیش آنے اور انفرادی طور پر درودِ
پاک کا اہتمام کرنے کا ذہن دیا۔
مزید رکنِ شوریٰ نے مسجد
انتظامیہ کے ساتھ مل کر مسجد کےاخراجات کو بتدریج خود کفیل کرنے کے
حوالے سے چند اہم امور پر تبادلۂ خیال
کیا اور ائمہ مساجد کو درپیش آنے والے مسائل کا حل نکالا۔بعدازاں نشست میں شریک
ائمۂ کرام اور ذمہ داران نے رکنِ شوری ٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہور میں ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ
المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام سمیت اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود طلبۂ کرام کی دینی،
اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے مختلف موضوعات
پرگفتگو کرتے ہوئے طلبۂ کرام کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کے تحت 28 جون 2022ء بروزمنگل سٹوک آن ٹرینٹ یوکے (Stoke-on-Trent
UK)مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید
بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ برطانیہ کے نگران حاجی سید فضیل رضا عطاری اور
گریٹر لندن یوکے کے نگران رضوان رشید عطاری نے برطانیہ میں مسٹر ظفر صفارو (فرسٹ
سیکرٹری اور قونصل، تاجکستان کے سفارت خانے کے امور کے انچارج) اور مسٹر
رستم ملو زودہ (برطانیہ
میں تاجکستان کے سفارت خانے میں لندن میں سفیر کے تیسرے سیکرٹری اور پرسنل اسسٹنٹ) سے ملاقات
کی۔
حاجی
سید فضیل رضا عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF
کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی اور تاجکستان میں FGRF کے تحت فلاحی کام شروع کرنے پر گفتگو کی۔
عہدیداران نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا جبکہ دعوت اسلامی کے وفد نے انہیں
برطانیہ میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔