دعوتِ  اسلامی کے تحت 25 جون 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اپنی آفس کی کارکردگی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ لیا جس میں اوورسیز کارکردگی کے نظام اور اورسیز میں دینی کام کی بہتری کے لئے غور و فکر اہداف کے ذریعے مزید کام مضبوط کیا جائے اس کی پلاننگ کی گئی۔

٭دوسری طرف 25 جون 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے انٹرنیٹ کے ذریعے یورپ میں شعبہ فنانس کا نظام کس طرح ہو اس پر مشاورت کی۔

٭اسی طرح 26 جون 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ عالمی شعبہ کا مدنی مشورہ لیا جس میں اراکین عالمی مجلس مشاورت شعبہ بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شعبہ جات میں تقسیمِ رسائل کا مضبوط سلسلہ بنانے اور اوور سیز میں دینی کام لینے کے انداز سے متعلق بات چیت ہوئی نیز شعبہ کفن دفن کے دینی کاموں سے متعلق فالو اپ کے انداز پر بھی مشاورت ہوئی۔


25 جون 2022ء کو  کینیا کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے کھالوں کی مد میں زیادہ سے زیادہ رقم جمع کروانے اور 8 دینی کاموں میں عملاً شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔


26 جون 2022ء بروز اتوار شعبہ مدنی چینل عام کریں دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور میں مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبۂ پنجاب کے ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شعبہ انجم سعید عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی اور انہیں بڑھانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد اشرف عطاری شعبہ مدنی چینل عام کریں ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام   بذریعہ انٹر نیٹ ’’کورس ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ‘‘ کے حوالے سے مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت و کورسز ذمہ دار عالمی سطح اسلامی بہن نے زیادہ سے زیادہ مقامات پر کورس کروانے کی ترغیب دلاتے ہوئے اس بات کی اہمیت کو اجاگر کیا کہ اس کورس کے ذریعے اسلامی بہنوں کو کئی فرض علوم سیکھنے میں مدد ملے گی اس لئے یہ کورس ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک میں کورسز ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ کروایا جائے۔ 


دعوت اسلامی کے  زیر اہتمام 24 جون 2022ء کو بذریعہ انٹر نیٹ سری لنکا میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں سری لنکا ریجن نگران، سابقہ دو(2) سری لنکا نگران اور اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے سری لنکا میں دعوتِ اسلامی کا دینی کام بڑھانے اور اس سسٹم کو مضبوط کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز ریجن نگران کو سفری جدول کے نکات بتائے۔ مزید وقف مبلغہ سے متعلق مدنی پھولوں پر بھی بات چیت ہوئی ۔


دعوتِ اسلامی کی جانب سے 20جون 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے عالمی مجلس مشاورت و مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کا  مدنی مشورہ بذیعہ انٹر نیٹ کیا۔

مدنی مشورے میں نگران عالمی مجلس مشاورت کی اسلامی بہن نے 8 آٹھ دینی کاموں پر توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان آٹھ دینی کاموں پر اپنی توجہ بڑھانی ہے، چاہے کسی شعبہ کی ذمہ دار ،ریجن نگران ،ملک نگران ہو یا ذیلی حلقہ کی ذمہ دار ہم سب کو آٹھ دینی کام کرنے ہیں۔

اس کے ساتھ یہ بھی طے پایا کہ ہر جمعرات کو ممکنہ صورت میں صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار سے ان کے قیمتی وقت میں سے کچھ حصہ لیکر اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضا ن صحابیات میں کسی ایک شعبہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو جمع کر کے تربیت حاصل کی جائے گی ۔

صا حبزادی عطار کی براہ راست تربیت کے فوائدکو دیکھتے ہوئے ان مشوروں میں بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کو بھی بذریعہ انٹرنیٹ شامل کرنے کا بھی طے پایا گیا ۔


دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام 27 جون 2022ء بروز پیر پنجاب پاکستان کی تحصیل دینہ ضلع جہلم میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ جہلم کے تمام تحصیل نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی بغداد رضا عطاری نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے تحصیل نگرانوں کو وارڈ وائز جاکر مدنی مشورے کر کے ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا۔بعدازاں شرکائے مدنی مشورہ نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:عابد عطاری شعبہ مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے  دنوں جامعۃ المدینہ گرلز فیضانِ صحابیات پی آئی بی میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’عاجزی و انکساری ‘‘کے ٹاپک پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

مزید جامعۃ المدینہ گرلز ذمہ دار عالمی سطح نے اپنے شعبے کی پریزنٹیشن پیش کی نیز صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے سولات کے جوابات دیئے اور ناظمہ کو کیسا ہونا چاہیئے ؟ امیر اہل سنت کی گھر والوں کے ساتھ شفقت کیسی ہے ؟ سے متعلق بتایا ۔ 


26 جون 2022ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے مولانا ظفرعطاری مدنی (نگرانِ شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز) سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ چولستان بہاولپورکا دورہ کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے امت کی خیر خواہی کا جذبہ رکھتے ہوئے چولستان میں دعوت اسلامی کے شعبےFGRF کے تحت راشن تقسیم کیا اور اس شعبے کے تحت کام کرنے والے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی نیز انہیں اسی طرح اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے مقامی عاشقانِ رسول کے لئے دعا کروائی اور اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت رابطہ بالعلماء ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار  مولانا ظہیر عباس عطاری نے مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق جلالی مہتمم فاطمیہ اسلامک سینٹر للبنات میانہ گوندل سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوتِ اسلامی کی اہم اپڈیٹس کے حوالے سے آگاہ کیااورمدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: پاک مجلس رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پنجاب پاکستان کے علاقے خانقاہ شریف بہاولپور میں دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ بوائز میں پچھلے دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی کی تشریف آوری ہوئی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے جامعۃ المدینہ بوائز میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا وزٹ کیا اور وہاں موجود ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں دعاؤں سے نوازا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی، اخلاقی، تعلیمی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ کے ہمراہ مولانا ظفرعطاری مدنی (نگرانِ شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز) بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانا ظہیر عباس مدنی نے دینی کاموں کے سلسلے میں مولانا  مشتاق احمد صدیقی مہتمم دار العلوم صدیقیہ نقشبندیہ میانہ گوندل سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دعوت اسلامی اور اسکے دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا۔(رپورٹ: پاک مجلس رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )