بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کو علمِ دین سکھانے
اور اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے گزشتہ روز نمپولا موزمبیق کے
علاقے Mahivir میں
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”علمِ دین سیکھنے کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دورانِ بیان کن
چیزوں کا علم حاصل کرنا فرض ہے ؟ اس حوالے سے شرکا اسلامی بہنوں کی تربیت و
رہنمائی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے وہاں
موجود اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے
اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔