نمپولا دارالحکومت، موزمبیق کے علاقے Anchilo میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مقامی اسلامی بہنوں کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی بھی شرکت رہی۔

اس اجتماعِ پاک میں تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اسلام کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو شریعتِ مطہرہ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے، زیادہ سے زیادہ درودِ پاک و کلمہ طیبہ پڑھنے کی ترغیب دلائی جبکہ مقامی اسلامی بہن نے اس بیان کی انگلش زبان میں ترجمانی کی۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔