2 جون 2023ء بروز جمعۃ المبارک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ فیضان مدینہ حیدرآباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شفٹ قادری کے تمام مدنی عملے نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ دار مولانا عابد حسین عطاری و برانچ ناظم مولانا عامر شاہ عطاری مدنی نے مدنی عملے کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں نظم و ضبط کی اہمیت و ضرورت سمجھائی نیز شفٹ میں بھرپور انداز میں نظم وضبط قائم کرنے کا ذہن دیا اور مدنی عملے کے تعلیمی و انتظامی معاملات پر کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔

دورانِ گفتگو ڈویژن ذمہ دار نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے لئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے، اجتماعی قربانی میں حصہ لینے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو حصہ دلوانے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انھوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)