1 جون 2023ء بروز جمعرات فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ کلاتھ مارکیٹ میں ڈاکٹر عزیر محمود ازہری صاحب (حیدرآباد جامعہ رکن الاسلام کے مہتمم اعلیٰ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر ازہری صاحب کے صاحبزادے) کی تشریف آوری ہوئی۔

حیدرآباد ڈویژن کے ذمہ دارمولانا عابد حسین عطاری مدنی نے عزیر محمود ازہری صاحب کو برانچ کا وزٹ کروایا اور فیضان آن لائن اکیڈمی اور دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عزیر صاحب نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات پر اپنے خیالات کا اظہار فرمایا اور نیک خواہشات و دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)