دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے گزشتہ روز نگرانِ ایڈیلیڈ اسلامی بہن سمیت مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے متعلق کلام کیا نیز نئی اسلامی بہنوں کو ذمہ داری دینے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔آخر میں ایڈیلیڈ میں دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف کورسز کرنے اور دیگر دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے متعلق مشاورت کی گئی۔