دعوت ِ اسلامی کے تحت  فیصل آباد شہر کی فیضانِ صحابیات میں جاری پاکستان مشاورت اور پاکستان سطح کی ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کے دوسرے دن نیک اعمال کے جائزے اوراچھی اچھی نیتوں کے بعد صوبائی نگران اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کی بہتری و ترقی کے لئے درپیش مسائل کے حوالے سے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سے رہنمائی حاصل کی۔

صوبائی ذمہ دار نے سافٹ ویئر کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور اہداف بھی دیئے جبکہ مختلف شعبہ جات کی ذمہ داران نے اپنے شعبے سے متعلق مسائل و تجاویز پیش کیں جس پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے انہیں مدنی پھول دیئے۔