موزمبیق کے شہر بیئرا میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے حج تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سلائیڈ کے ذریعے حج کے چند ضروری مسائل کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی جبکہ مقامی ذمہ دار اسلامی بہن نے اختتامی دعا کروائی۔

بعدِ اجتماع نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ بیئرا موزمبیق میں ایک اسلامی بہن (جن کا تعلق پاکستان کے شہر گجرات سے ہے)سے ملاقات کی اورانہیں شارٹ کورسز کی ذمہ داری سونپی۔