دعوت ِ اسلامی کے تحت  فیضان ِصحابیات فیصل آباد میں ہونے والے پاکستان مشاورت اور پاکستان سطح کی ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کے تیسرے دن اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کی بہتری و ترقی کے لئے شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنے شعبے سے متعلق مسائل و تجاویز پیش کیں جس پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےانہیں مدنی پھول دیئے۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مختلف دینی کاموں کی بہتر کارکردگی پر اُن کی حوصلہ افزائی کی اور شرکا میں تحائف تقسیم کئے۔مدنی مشورے کے اختتام پردعا و صلوۃ و سلام پڑھا گیا۔