پاکستان مشاورت اور پاکستان سطح کی ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوت ِ اسلامی کے زیرِاہتمام فیصل آباد شہر کی فیضان صحابیات میں پاکستان
مشاورت اور پاکستان سطح کی ادارتی و غیر
ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا 3 دن
پر مشتمل مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی مشورےکے پہلے دن نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ شرکا
اسلامی بہنوں نے 8 دینی کاموں کی بہتری و ترقی کے اقدامات پر گفتگو کی، نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت نے شعبہ جات کی تقرریوں کا
جائزہ لیا اور اہداف دیئے۔
علاوہ ازیں مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنے
شعبے سے متعلق مسائل و تجاویز پیش کیں جس پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اُن کے مسائل کا
حل بتایا۔