14 رجب المرجب, 1446 ہجری
شہر شموئی، موزمبیق میں عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام اسلامی
بہنوں کے درمیان ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم سے اجتماع کا آغاز کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”دنیا کی مذمت اور آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر
بیان کیا۔
دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکا
اسلامی بہنوں کو پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور
مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔