مکۂ مکرّمہ اور مدینۂ منوّرہ زَادَھما اللہ شرفاً و تعظیماً وہ مبارک مقامات ہیں جنہیں محبوبِ خدا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اپنی سکونت سے مشرّف فرمایا۔اسی وجہ سے مکہ و مدینہ عاشقان ِ رسول کے قلوب کے لئے باعثِ راحت و چین ہیں قراٰنِ مجید میں کئی مقامات پر مکہ و مدینہ کا ذکر فرمایا گیا جو کہ درج ذیل ہے:

قراٰنِ مجید میں ذکرِ مکۂ مکرّمہ:

(1)اوّل گھر: اِنَّ اَوَّلَ بَیْتٍ وُّضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِیْ بِبَكَّةَ مُبٰرَكًا وَّ هُدًى لِّلْعٰلَمِیْنَۚ(۹۶)

ترجَمۂ کنزُالعرفان:بیشک سب سے پہلا گھر جو لوگوں کی عبادت کے لئے بنایا گیا وہ ہے جو مکہ میں ہے برکت والا ہے اور سارے جہان والوں کے لئے ہدایت ہے۔(پ4،اٰلِ عمرٰن:96)یہودیوں نے کہا تھا کہ ”ہمارا قبلہ یعنی بیتُ المقدس کعبہ سے افضل ہے کیونکہ یہ گزشتہ انبیا علیہمُ السّلام کا قبلہ رہا ہے، نیزیہ خانہ کعبہ سے پرانا ہے“۔ ان کے رد میں یہ آیتِ کریمہ نازل ہوئی۔(خازن، اٰلِ عمرٰن، تحت الآیۃ:96، 1/274ملتقطاً) اور بتا دیا گیا کہ روئے زمین پر عبادت کے لئے سب سے پہلے جو گھر تیار ہوا وہ خانہ کعبہ ہے۔

(2)مرجع الناس: وَ اِذْ جَعَلْنَا الْبَیْتَ مَثَابَةً لِّلنَّاسِ وَ اَمْنًاؕ-وَ اتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرٰهٖمَ مُصَلًّىؕ-وَ عَهِدْنَاۤ اِلٰۤى اِبْرٰهٖمَ وَ اِسْمٰعِیْلَ اَنْ طَهِّرَا بَیْتِیَ لِلطَّآىٕفِیْنَ وَ الْعٰكِفِیْنَ وَ الرُّكَّعِ السُّجُوْدِ(۱۲۵) ترجَمۂ کنزُ العرفان: اور (یاد کرو) جب ہم نے اس گھر کو لوگوں کے لئے مرجع اور امان بنایا اور (اے مسلمانو!) تم ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ کو نماز کا مقام بناؤ اور ہم نے ابراہیم و اسماعیل کو تاکید فرمائی کہ میرا گھر طواف کرنے والوں اور اعتکاف کرنے والوں اور رکوع و سجود کرنے والوں کے لئے خوب پاک صاف رکھو۔ (پ1، البقرۃ: 125) آیتِ مبارکہ میں ”الْبَیْتَ“ سے کعبہ شریف مراد ہے اور اس میں تمام حرم شریف داخل ہے۔ ”مَثَابَةً“ سے مراد بار بار لوٹنے کی جگہ ہے۔ یہاں مسلمان بار بار لوٹ کر حج و عمرہ و زیارت کےلئے جاتے ہیں۔اور امن بنانے سے یہ مراد ہے کہ حرمِ کعبہ میں قتل و غارت حرام ہے۔ (مدارک، البقرۃ، تحت الآیۃ: 125، ص77 ملخصاً)اور آیت میں مقامِ ابراہیم وہ پتھر ہے جس پر کھڑے ہو کر حضرت ابراہیم علیہ السّلام نے کعبۂ معظمہ کی تعمیر فرمائی اور اس میں آپ کے قدم مبارک کا نشان ہے، اسے نماز کا مقام بنانا مستحب ہے۔(بیضاوی، البقرۃ، تحت الآیۃ:125، 1/ 398 ملخصاً)

(3)مکۂ مکرّمہ کی قسم یاد فرمانا:﴿ لَاۤ اُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ(۱) وَ اَنْتَ حِلٌّۢ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ(۲) ﴾ترجَمۂ کنزُالعرفان: مجھے اِس شہر کی قسم۔ جبکہ تم اس شہر میں تشریف فرما ہو۔(پ 30،البلد:1، 2) صِراطُ الجنان میں ان دو آیات کے متعلق ہے: اے پیارے حبیب!صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم مجھے اِس شہرِ مکہ کی قسم! جبکہ تم اس شہر میں تشریف فرما ہو۔اے پیارے حبیب! صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم مکۂ مکرّمہ کو یہ عظمت آپ کے وہاں تشریف فرما ہونے کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے۔(صراط الجنان، 10/678، 679ملتقطاً)

قراٰنِ مجید میں مدینۂ منوّرہ زادھا اللہ شرفاً و تعظیماً کے فضائل:

(1)مدینہ طیبہ کا اچھی جگہ ہونا:﴿ وَ الَّذِیْنَ هَاجَرُوْا فِی اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوْا لَنُبَوِّئَنَّهُمْ فِی الدُّنْیَا حَسَنَةًؕ-وَ لَاَجْرُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُۘ-لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَۙ(۴۱)﴾ ترجَمۂ کنزُالعرفان:اور جنہوں نے اللہ کی راہ میں اپنے گھر بار چھوڑے اس کے بعد کہ ان پر ظلم کیا گیا تو ہم ضرور انہیں دنیا میں اچھی جگہ دیں گے اور بیشک آخرت کا ثواب بہت بڑا ہے۔ کسی طرح لوگ جانتے۔ (پ14،النحل:41)

صِراطُ الجنان میں ہے کہ اس آیتِ مبارکہ میں اچھی جگہ سے مراد مدینہ طیبہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے ہجرت کی جگہ بنایا۔اس آیت سے مدینۂ منوّرہ کی فضیلت بھی معلوم ہوئی کہ یہاں اسے ” حَسَنَةً (اچھی جگہ)“فرمایا گیاہے۔(صراطُ الجنان،5/318ملتقطاً)

(2)ایمان کا گھر:وَ الَّذِیْنَ تَبَوَّؤُ الدَّارَ وَ الْاِیْمَانَ مِنْ قَبْلِهِمْ ترجَمۂ کنزُالعرفان:اوروہ جنہوں نے ان (مہاجرین)سے پہلے اس شہر کو اور ایمان کو ٹھکانہ بنا لیا۔(پ28،الحشر:9) اس آیت میں انصار صحابۂ کرام رضی اللہُ عنہم کی انتہائی مدح وثنا کی گئی چنانچہ اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جنہوں نے مہاجرین سے پہلے یا ان کی ہجرت سے پہلے بلکہ نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تشریف آوری سے پہلے اس شہرِ مدینہ کو اپنا وطن اور ایمان کو اپنا ٹھکانہ بنالیا۔(صراطُ الجنان،10/73)

اللہ پاک تمام عاشقانِ رسول کو بار بار حرمین شریفین کی زیارت سے مشرف فرمائے۔اٰمین!


مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ دونوں ہی نہایت قابلِ احترام اور لائقِ تعظیم مقامات ہیں۔ان کے مقام و مرتبے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جو فضائل و کمالات اللہ پاک نے انہیں عطا کئے وہ کسی اور شہر کے حصے میں نہ آئے۔ ایسا کیوں نہ ہو کہ مکۂ مکرمہ میں مسلمانوں کی عقیدتوں اور محبتوں کا مرکز بیت اللہ شریف موجود ہے۔ جس کی محبت اور شوقِ زیارت میں ہر مسلمان کا دل دھڑکتا ہے۔ جبکہ مدینہ منورہ میں سرکارِ دو عالم، نور مجسم،شاہ آدم و بنی آدم‌، رسولِ محتشم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا برکتیں لٹاتا اور نور برساتا مزارِ پرانوار موجود ہے۔

الحمد للہ یہی وہ مقدس مقامات ہیں جن کا ذکر آیاتِ قرآنیہ میں بھی موجود ہے۔ چنانچہ پارہ 4 سورہ اٰلِ عمران کی آیت نمبر 96 میں اللہ پاک کا فرمانِ عظمت نشان ہے :اِنَّ  اَوَّلَ  بَیْتٍ  وُّضِعَ  لِلنَّاسِ   لَلَّذِیْ  بِبَكَّةَ  مُبٰرَكًا  وَّ  هُدًى  لِّلْعٰلَمِیْنَۚ(۹۶) ترجمۂ کنز العرفان: بیشک سب سے پہلا گھر جو لوگوں کی عبادت کے لئے بنایا گیا وہ ہے جو مکہ میں ہے برکت والا ہے اور سارے جہان والوں کے لئے ہدایت ہے۔ صدر الافاضل حضرت علامہ مولانا سید مفتی نعیم الدین مراد آبادی رحمۃُ اللہِ علیہ اس آیتِ کریمہ کے تحت فرماتے ہیں کہ اس میں بتایا گیا ہے کہ سب سے پہلا مکان جس کو اللہ پاک نے طاعت و عبادت کے لئے مقرر کیا، نماز کا قبلہ، حج اور طواف کا موضع یعنی مقام بنایا، جس میں نیکیوں کے ثواب زیادہ ہوتے ہیں وہ کعبہ معظمہ ہے، جو مکہ معظمہ میں واقع ہے۔(خزائن العرفان، ص126)

پارہ 30 سورۂ بلد کی آیت نمبر 1 اور2 میں ارشاد خداوندی ہے: لَاۤ اُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ(۱) وَ اَنْتَ حِلٌّۢ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ(۲) ترجمۂ کنز الایمان: مجھے اس شہر کی قسم کہ اے محبوب! تم اس شہر میں تشریف فرما ہو۔

سبحان اللہ مکہ مکرمہ کی شان کس قدر ارفع و اعلیٰ ہے کہ اللہ پاک نے قرآنِ پاک میں اس کی قسم ارشاد فرمائی۔تفسیرِ کبیر میں ہے سورۂ بلد کی دوسری آیت میں گویا کہ ارشاد فرمایا کہ اے پیارے حبیب! صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، مکہ مکرمہ کو یہ عظمت آپ کے وہاں تشریف فرما ہونے کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے۔( تفسیرکبیر، البلد، تحت الآیۃ: 2، 11 / 164) اعلی حضرت فرماتے ہیں:

وہ خدا نے ہے مرتبہ تجھ کو دیا نہ کسی کو ملے نہ کسی کو ملا

کہ کلامِ مجید نے کھائی شہا ترے شہر و کلام و بقا کی قسم

اسی طرح قرآنِ کریم میں مدینہ منورہ کا ذکر بھی موجود ہے چنانچہ پارہ 21،سورہ احزاب کی آیت نمبر 60 میں منافقین اور جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے متعلق ارشاد ہوا: لَىٕنْ لَّمْ یَنْتَهِ الْمُنٰفِقُوْنَ وَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ وَّ الْمُرْجِفُوْنَ فِی الْمَدِیْنَةِ لَنُغْرِیَنَّكَ بِهِمْ ثُمَّ لَا یُجَاوِرُوْنَكَ فِیْهَاۤ اِلَّا قَلِیْلًا ﳝ(۶۰) ترجمۂ کنز العرفان: منافق اوروہ کہ جن کے دلوں میں مرض ہے اور وہ لوگ جو مدینے میں جھوٹی خبریں پھیلانے والے ہیں اگر باز نہ آئے تو ضرور ہم تمہیں ان کے خلاف اکسائیں گے پھر وہ مدینہ میں تمہارے پاس نہ رہیں گے مگر تھوڑے دن۔

سورہ منافقون کی آیت نمبر 8 میں اللہ پاک نے منافقین کا رد کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: یَقُوْلُوْنَ لَىٕنْ رَّجَعْنَاۤ اِلَى الْمَدِیْنَةِ لَیُخْرِجَنَّ الْاَعَزُّ مِنْهَا الْاَذَلَّؕ-وَ لِلّٰهِ الْعِزَّةُ وَ لِرَسُوْلِهٖ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَ لٰكِنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ۠(۸) ترجمۂ کنز العرفان: وہ کہتے ہیں : قسم ہے اگر ہم مدینہ کی طرف لوٹ کر گئے تو ضرور جو بڑی عزت والا ہے وہ اس میں سے نہایت ذلت والے کو نکال دے گا حالانکہ عزت تو اللہ اور اس کے رسول اور مسلمانوں ہی کے لئے ہے مگر منافقوں کو معلوم نہیں ۔

تفسیرِ صراط الجنان میں ہے کہ منافق کہتے ہیں : اگر ہم اس غزوہ سے فارغ ہونے کے بعد مدینہ کی طرف لوٹ کر گئے تو ضرور جو بڑی عزت والا ہے وہ اس میں سے نہایت ذلت والے کو نکال دے گا۔ منافقوں نے اپنے آپ کو عزت والا کہا اور مسلمانوں کو ذلت والا ،اللہ پاک ان کا رد کرتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے کہ عزت تو اللہ اور اس کے رسول اور مسلمانوں ہی کے لئے ہے مگر منافقوں کو معلوم نہیں ،اگر وہ یہ بات جانتے تو ایسا کبھی نہ کہتے ۔( صراط الجنان)

اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمیں بار بار حرمین طیبین کی با ادب حاضری نصیب فرمائے۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔


امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنا نفل حج ملتوی کرکے حج کے سارے اخراجات دعوت اسلامی کی مالیت میں جمع کروانے کا اعلان کردیا، یہ رقم دعوت اسلامی کے اجیروں کی سیلری بڑھانے پر خرچ کی جائے گی۔

اس وقت ملک پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں مہنگائی کی آندھی نے آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دُکھیاری امت کو پریشانی میں مبتلا کرکے نڈھال کردیا ہے۔کچھ دنوں قبل ہونے والے مدنی مذاکرے میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بزنس مین اور کاروباری حضرات سے اپنے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں 10%فیصد اضافہ کرنے کی ترغیب دلائی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے کئی کاروباری حضرات نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں 10% فیصد اور بعض نے اس سے زیادہ بھی اضافہ کرکے اپنے ملازمین کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کیا تھا۔

اس اعلان کے بعد دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے بھی سنجیدگی سے اس کو قبول کرتے ہوئے اپنی اجیروں کی سیلری میں اضافہ کرنے کا عزم کیا اور اس کے لئے کوششیں کرنے لگی۔ باہمی مشاورتوں کے بعد مجلس شوریٰ نے اپنے اجیروں کی سیلری میں اضافہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اعلان 25 جون 2022ء کو ہونے والے مدنی مذاکرے کے دوران کیا گیا۔ کم و بیش 48ہزار اجیروں کی سیلری بڑھانے کے بعد دعوت اسلامی کے سالانہ اخراجات میں تقریباً ایک ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

دعوت اسلامی کے ان اخراجات کو پورا کرنے اور مصیبت کی ان گھڑیوں میں اپنے اجیروں کے ساتھ ہمدردی کرنے کے لئے ، انسانی ہمدردی کے علمبردار، خدمت انسانیت میں پیش پیش رہنے والی شخصیت ، شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے نفلی حج کو ملتوی کرکےاس کے سارے اخراجات دعوت اسلامی کے اجیروں کی سیلری میں خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے دُکھیاری امت کی خاطر نفلی حج پر جانے والے عاشقان رسول کو بھی دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی ہے اور ڈونیٹ کرنے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

واضح رہے کہ پریشانی کی اس گھڑی میں دعوت اسلامی نے اپنے وہ اجیرجن کی سیلری 30 ہزار سے کم ہے ان کی 12 فیصد، جن کی سیلری 30 سے 40 ہزار ہے ان کی 8 فیصداور جن کی سیلری 40 ہزار سے زائد ہے ان کی 6 فیصد بڑھا نے کا اعلان کیا ہے۔

دعائے عطار

یااللہ پاک! جو اپنے حج کے اخراجات اور رقم اور جو جارہے ہیں اتنی ہی مزید رقم یا کچھ نہ کچھ رقم تیری راہ میں مزید خرچ کردیتا ہے، یااللہ پاک اُسے اس سے پہلے موت نہ دیناجب تک تیرے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا جلوہ نہ دیکھ لے، محبوب کریم تشریف لائیں اور اُس کو کلمہ پڑھا دیں اور ایمان کے ساتھ وہ دنیا سے رخصت ہو، بُرے خاتمے سے اس کی حفاظت ہو، بے حساب مغفرت ہو اور تیرے محبوب کا پڑوس جنت میں بھی اس کو مل جائے۔ اٰمین بِجاہِ خَاتمِ النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ 


پچھلے دنوں ڈویژن گوجرانوالہ کے شعبہ رابطہ بالعلماء ذمہ دار نے ابوالحسنات صاحبزادہ پیر عمار سعید سلیمانی رضوی صاحب( سجادہ نشین آستانہ عالیہ مانگٹ شریف مہتمم جامعہ سلیمانیہ رضویہ مانگٹ  شریف) سے ملاقات کی ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے پیر عمار سلیمانی کو دعوت اسلامی کے شعبے جات کے بارے میں بتایا اور انہیں فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی نیز انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔ (رپورٹ: پاک مجلس رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار کی معروف خطیب منڈی بہاؤالدین  علامہ مولانا پیر سید مزمل عمرکاظمی قادری صاحب مدظلہ العالی سے ملاقات ہوئی ۔

دورانِ ملاقات دعوت اسلامی کا تعارف اور اسکی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں گفتگو ہوئی نیز سید مزمل صاحب کو مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ اور اصول الشاشی کتاب تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ: پاک مجلس رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28 جون 2022ء بروز منگل صبح 8:00 بجے  جامعات المدینہ، مدارس المدینہ اور فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز اینڈ گرلز کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

شیخ طریقت ، امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ براہ راست مدنی چینل کے ذریعے سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تینوں شعبہ جات سے وابستہ طلبہ و طالبات سمیت تمام اساتذہ کرام سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوت اسلامی کے تحت 26 جون  2022 ء بروز اتوار پاکستان کے شہر سرگودھا میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ داران تحصیل مشاورت اور یوسی نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی قاری کلیم عطاری نے مدنی قافلے کیسے تیار کرنے ہیں ،جدول کیسے بنانا ہے اور اجتماعی قربانی میں بکنگ اور قربانی کی کھالے کیسے اکٹھی کرنی ہے کے بارے میں حاضرین کی تربیت کی ۔(رپورٹ: بدرمنیر شوشل میڈیا ذمہ دار مدنی قافلہ پنجاب ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


26 جون 2022 ء بروز اتوار پاکستان کے شہر اور تحصیل پاکپتن سے راہ خدا میں عاشقان رسول نے تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا جس میں علاقائی دورہ  اور 12دینی کاموں کے لئے علاقے میں نیکی کی دعوت دی گئی جس کی برکت سے 20اسلامی بھائی 12دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کی۔

اس کے علاوہ اسلامی بھائیوں نے و ہاں مدنی مرکز بنانے کا ذہن دیا جس کے لئے ایک ایکڑ زمین کا عاشقان رسول نے وزٹ کیا اور اسے خریدنے کا عزم کیا۔

اس موقع پر ڈویژن نگران حاجی سرفراز مدنی اور ڈسٹرکٹ نگران مولانافریاد مدنی بھی شامل تھے ۔(رپورٹ: بدرمنیر سوشل میڈیا ذمہ دار مدنی قافلہ پنجاب ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 جون 2022ء بروز پیر مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث شریف میں اہم علمی امور کی تربیت کے حوالے سے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں دورۃ الحدیث شریف کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔

دار الافتاء اہلسنت ملتان کے مولانا بلال نیاز عطاری مدنی نے اہم علمی امور کے حوالے سے گفتگو فرمائی اور طلبۂ کرام کو مدنی پھولوں سے نوازا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں پاکستان کے شہر لاہور میں اجتماعی قربانی کے سلسلے میں ایک تربیتی سیشن ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز و جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظمین سمیت شعبہ اجتماعی قربانی کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ سیشن مبلغِ دعوتِ اسلامی فیاض عطاری مدنی نے اجتماعی قربانی کے سافٹ ویئر QMS کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں احسن انداز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں 12 دینی کام کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں قرآن لرننگ اورقرآن ٹیچنگ کورس مدرستہ المدینہ کے بڑے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

دورانِ کورس 25 جون 2022ء بروز ہفتہ مبلغِ دعوتِ اسلامی و ڈویژن نگران پشاور محمد توصیف عطاری نے 12 دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر گفتگو کی اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے تحت 25 ،26 ، 27 جون 2022 ء کو پاکستان  کے شہر فیصل آباد میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں فیصل آباد اور ٹوبہ ڈسٹرکٹ سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس کورس میں حافظ محمد یونس عطاری شعبہ روحانی علاج نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تعویذات لکھنے کے حوالے سے تربیت کی ، دم کرنے ، کاٹ کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں ، ساتھ ہی شعبہ کے حوالے سے اپڈیٹس بیان کی ، نیز 12 دینی کاموں کا ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )