25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
لوگوں کو علمِ دین سکھانے اور انہیں اسلامی
تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ موزمبیق کے
شہر بیئرا (Beira) میں قائم جامعۃالمدینہ گرلز کا وزٹ کیا۔
اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے
جامعۃالمدینہ گرلز کی طالبات کو سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں شرکت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اگلے سال نئی
طالبات کو جامعۃالمدینہ گرلز میں داخلہ کروانے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مقامی
اسلامی بہنوں میں دینی کام کرنے اور پرانی طالبات کو فیضانِ آن لائن اکیڈمی گرلز
میں داخلہ دلواکر درسِ نظامی مکمل کرنے کے حوالے سے حاضرین کی ذہن سازی کی۔