عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں 12 دینی کام کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں قرآن لرننگ اورقرآن ٹیچنگ کورس مدرستہ المدینہ کے بڑے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

دورانِ کورس 24 جون 2022ء بروز جمعہ مبلغِ دعوتِ اسلامی و معلم قاری محمد ناصر رضا عطاری (ڈویژن مدنی کورسز ذمہ دار) نے 12 دینی کاموں کے متعلق اہم نکات پر گفتگو کی اور وہاں موجوو عاشقانِ رسول کو دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کی تحصیل دینہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں یونین کونسلز نگران اور تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت دیگر اہم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ تحصیل نگران حاجی شفیق عطاری نےذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق مشاورت کی اور انہیں دینی کاموں کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کی کاپریٹ سوسائٹی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں تاجران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس حلقےمیں ڈویژن لاہور کے ذمہ دار حاجی افضل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پرانہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں شرکائے حلقہ کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ”نماز کا عملی طریقہ“ تحفے میں دیا گیا۔(رپورٹ:حافظ محمد عابد عطاری شعبہ رابط برائے تاجران ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغان کے مدرسین سمیت علاقے کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں صوبائی ذمہ دار شعبہ کفن دفن ظہیر عباس عطاری نے نمازِ جنازہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کفن دفن کے چند ضروری مسائل بتائے نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔

مزید صوبائی ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے مسلم فیونرل ایپ کا تعارف کرواتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:مزمل عطاری زون ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے علاقے فورٹ منرو میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیرِا ہتمام 63 دن کا تربیتی کورس منعقد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

دورانِ کورس 24 جون 2022ء بروز جمعہ شرکا کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں صوبائی ذمہ دار شعبہ اصلاح اعمال قاری بلال عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو 72 نیک اعمال رسالے کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں صوبائی ذمہ دار نے شرکائے کورس کو اپنے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:غلام عباس عطاری اصلاح اعمال، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں میٹروپولیٹن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یوسی نگران، ٹاؤن نگران اور ڈویژن مشاورت کے اراکین نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دیگر مختلف موضوعات پر کلام کیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے میٹروپولیٹن میں قربانی کی کھالوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 25 جون 2022ء بروز ہفتہ سندھ کے شہر حیدر آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ دارالمدینہ انٹر نیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(غیاث الدین عطاری)


سلسلہ نقشبندیہ کے عظیم بزرگ، برکۃ العصر، شیخ الاسلام، شیخ طریقت حضرت شیخ محمود آفندی صاحب 23 جون 2022ءبروز جمعرات ترکی میں رضائے الہی سے انتقال فرماگئے۔اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

آپ رحمۃُ اللہِ علیہ کی نماز جنازہ 24 جون 2022ء کو استنبول کی فاتح مسجد سے متصل جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں علماء و مشائخ سمیت حکامِ اعلیٰ اور لاکھوں عشاقان رسول شریک ہوئے۔

انتقال کی خبر ملنے پر شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےان کے اہل خانہ، محبین و مریدین سے تعزیت کرتے ہوئے صبر کی تلقین فرمائی۔

پیغام امیر اہلسنت

مجھے یہ افسوسناک خبر ملی کہ برکۃ العصر، شیخ طریقت، شیخ الاسلام حضرت شیخ محمود آفندی صاحب 24 ذیقعدہ 1443ھ بمطابق 23 جون 2022ء کو ترکیہ(ترکی) میں انتقال فرماگئے۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

میں تمام سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں اور صبرو ہمت سے کام لینے کی تلقین۔

یارب کریم! حضرت پیر طریقت قبلہ شیخ محمود آفندی صاحب کو غریق رحمت فرما، الہ العالمین انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ نصیب فرما، رب العزت ان کی قبر جنت کا باغ بنے، رحمت کے پھولوں سے ڈھکے، تاحدِّ نظر وسیع ہوجائے، مولائے کریم نور مصطفٰے کا صدقہ ان کی قبر تا حشر جگمگاتی رہے، یااللہ تمام سوگواروں کو صبر جمیل اور صبر جمیل پر اجر جزیل عطا فرما۔ اٰمین بِجاہِ خَاتمِ النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

تمام سوگوار صبر و ہمت سے کام لیں، اللہ رب العزت کی رحمت سے مایوس نہ ہو، اللہ کریم کی رضا پر راضی رہیں، نماز، روزوں کی پابندی کرتے رہیں، گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزاریں۔


خوشخبری

اسپیشل پرسنز (نابیناافراد) میں دینی شعور پیدا کرنے اور انہیں اسلامی تعلیمات و عقائد اسلام سے آگاہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سندھ کے شہر حیدر آباد میں نابینا اسلامی بھائیوں کے لئے درسِ نظامی (عالم کورس) کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا افتتاح 30 جون 2022ء بروز جمعرات کیا جائے گا۔

اس کورس کی مدت کم و بیش 8 سال پر مشتمل ہو گی جس میں طلبۂ کرام کے لئے رہائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔خواہش مند اسلامی بھائی داخلے کے لئے ہالہ ناکہ حیدر آباد سندھ میں رابطہ کریں۔

آن لائن رجسٹریشن کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

https://jamiatulmadina.net/lilbanen_reg/ur

جامعۃ المدینہ کے حوالے سے مزید معلومات کے لئے ان فون نمبرز اور ویب سائٹ پر رابطہ کریں

www.jamiatulmadina.net

923024811716+

923137156652+


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں صوبۂ بلوچستان کے شہر خاران میں ڈویژن ذمہ دار حسن مری عطاری اور صوبائی ذمہ دار شعبہ مدنی چینل عام کریں محمد اشرف عطاری نے رخشان کیبل آپریٹر سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر گفتگو کی۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے خاران کے موبائل مارکیٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ بالغان شروع کروایا جس پر وہاں موجود عاشقانِ رسول نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام وقتاً فوقتاً راہِ خدا عزوجل کے مدنی قافلے ملک و بیرونِ ملک سفر کرتے رہتے ہیں جس میں عاشقانِ رسول کو وضو، غسل اور نماز سمیت دیگر اسلامی تعلیمات کے حوالے سے آگاہی دی جاتی ہے۔

اسی سلسلے میں 24 جون 2022ء بروز جمعہ پاکستان کے شہر سرگودھا سے 3 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے راہِ خدا عزوجل کے سفر پرروانہ ہوئے جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مدنی قافلے کی روانگی سے قبل ڈویژن ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ کلیم عطاری نے مدنی قافلوں کی سمتیں مکمل کیں اور دارالسنہ میں اسلامی بھائیوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

دورانِ حلقہ ذمہ دار نے عاشقانِ رسول کی مدنی قافلوں میں 12 دینی کاموں کے جدول کے حوالے سے ذہن سازی کی اور انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:بدرمنیر عطاری شوشل میڈیا ذمہ دارشعبہ مدنی قافلہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


24 جون 2022ء بروز جمعہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں واقع فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے برانچ کے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں شعبے کے دینی کاموں کو اخلاص کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں شعبے کے اسلامی بھائیوں نے برانچ کی سابقہ کارکردگی سے رکنِ شوریٰ کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

اس دوران فیضان آن لائن اکیڈمی بہاولپور ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم رضا عطاری مدنی اور برانچ سطح پر دینی کاموں کے ذمہ دار حسنین شاہ عطاری سمیت شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی، برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بہاولپور، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)