گرمیوں کی چھٹیوں میں طلبہ کی تربیت کے لئے سمر
ویکیشن ہوم ورک اور سمر تربیہ ہوم ورک کا
اجرا
طلبہ کی تعلیمی ،ذہنی ، جسمانی اور نفسیاتی
نشوونما کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت کرنا والدین اور اساتذہ کی اہم ذمہ داری
ہے۔جس طرح درختوں کی
نگہداشت سے ماحول کو سرسبزبنایا جاسکتا ہے اسی طرح طلبہ کی درست تعلیم وتربیت سے
پورے معاشرے کو گلِ گلزار بنایا جاسکتا ہے۔تعلیم و تربیت کےاس سلسلے کو مؤثر بناتے ہوئے دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم گرمیوں کی چھٹیوں میں سمر ویکیشن
ہوم ورک اور سمر تربیہ ہوم ورک جاری کررہاہے۔
سمرویکیشن ہوم ورک میں اُردو اور دیگر مضامین کے
بنیادی کاموں کی دہرائی کے علاوہ ریاضی کی مہارت کو تقویت دینے کے لئے جیومیٹری،
الجبرا،سیٹ اور دیگر تصورات پر مبنی مشقیں دی گئی ہیں ۔انگلش میں گرامراور الفاظ
کی ورک بک کے ساتھ ساتھ زبان کی بنیادی
مہارتوں کو بہتر بنانے کے لئے مشقیں اور سرگرمیاں دی گئی ہیں۔سائنس کی درسی کتابوں
میں دیئے گئے تجربات، تصورات اور کارآمد باتوں سے متعلق ایسے عنوانات شامل کئے
گئے ہیں جو طلبہ میں سائنسی سوچ کو فروغ دے سکیں۔
سمرتربیہ ہوم ورک میں مختلف کلاسز کے طلبہ کے لئے
دینی ،اخلاقی اور تعلیمی سرگرمیاں ترتیب دی گئی ہیں۔ان میں تلاوتِ قراٰن،کلمے،
دعائیں،حدیثِ پاک،بنیادی عقائدکی تفہیم،ایکٹیویٹی بیسڈ اسلامک نالج،وضو،غسل اور
نماز کی معلومات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اخلاقی اوصاف پرمبنی سرگرمیاں بھی شامل
ہیں۔ ساتھ ہی طلبہ کو گھر درس دینے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی خصوصیت کے ساتھ
دعوت بھی پیش کی گئی ہے۔ سمر تربیہ ہوم
ورک میں اسلامیات کی درسی کتب کی سرگرمیاں بھی شامل کی گئی ہیں ۔
تمام ہی جماعتوں میں سمر تربیہ ہوم ورک اور سمر
ویکیشن ہوم ورک تیار کرتے ہوئے طلبہ کی
دلچسپیوں کو پیش نظر رکھا گیا ہے تاکہ طلبہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران اپنے اندر
پڑھنے اور سیکھنے کا شوق پیدا کرسکیں۔
سمر تربیہ ہوم ورک کو www.darulmadinah.net پر بھی رکھا گیا ہے تاکہ
دارالمدینہ کے علاوہ دوسرے اسکولز میں پڑھنے والے بچّوں کے والدین بھی استفادہ کرسکیں اور اپنے بچوں کی بہترین
تربیت کرسکیں۔ (رپورٹ: غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا
ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)