اشاعتِ دین کا کام بھرپور انداز میں کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت ماہانہ آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان بھرکے شفٹ و برانچ ناظمین، ڈویژن ذمہ داران اور اراکینِ شعبہ کے اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد میں شرکت رہی۔

تفصیلات کےمطابق ابتداءً نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے منصب پر فائز ہونے پر اللہ عزوجل کا شکر ادا کرنے اور ذمہ داری کے تقاضے پورے کرنے کا ذہن دیا۔

نگرانِ شعبہ کا کہنا تھا کہ احساسِ ذمہ داری سے کسی کا مستقبل روشن ہو سکتا ہے اور احساسِ ذمہ داری نہ ہو نے پر غلط فیصلہ بھی ہو سکتا ہے، احساسِ ذمہ داری سے مالِ وقف کی حفاظت بہترین انداز میں ہو سکتی ہے، ذمہ دار اگر حساس طبیعت کا ہوگا تو شرعی اصولوں پر عمل کرنے اور کروانے میں کامیاب ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز سیّد غلام الیاس عطاری نے قربانی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعوتِ اسلامی کے تحت 3 طرح سے اجتماعی قربانی کی جاتی ہے۔1)علاقے میں قربانی۔2)ڈونیٹ قربانی۔3) ہوم ڈلیوری قربانی ۔

اللہ پاک کے فضل و کرم سے ڈونیٹ قربانی اور ہوم ڈلیوری قربانی کی ذمہ داری شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کو دی گئی ہےنیز اس بار ہوم ڈلیوری قربانی پاکستان کے 15 بڑے شہروں میں ہوگی جن میں کراچی، حیدر آباد،بہاولپور، فیصل آباد،لاہور اور اسلام آباد شامل ہیں۔واضح رہےاس میٹنگ میں ملتان برانچ، خانپور برانچ، بہاولپور برانچ اور حیدر آباد برانچ کے اسلامی بھائی بذریعہ انٹرنیٹ شریک تھے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)