21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
جہلم کے علاقے لہڑی میں 17مئی 2023ء کواسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت سیکھنے سکھانے کے حلقہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن ذمہ دار
عبدالقیوم عطاری(راولپنڈی) نے ’’نماز
کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر اشاروں کی
زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا۔
بیان میں شریک اسلامی بھائیوں کو ڈویژن
ذمہ دار نے 03 دن، 12 دن اور ایک ماہ کے
مدنی قافلے میں سفر کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی
دعوت دی۔ بعد ازاں ڈویژن ذمہ دار نے گونگے
بہرے اسلامی بھائیوں کو نماز کا عملی طریقہ
اشاروں کی زبان میں سکھایا جس پر ڈیف اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی اور
بالخصوص امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کا شکریہ ادا
کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)