عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 26 مئی 2023ء کو فیضانِ مدینہ اسٹیچفورڈ برمنگھم یوکے میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں 300 کے قریب مقامی افراد نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کو دینی کام کرنے کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انھوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں اورآخر میں رکن شوریٰ سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)