دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 15 جون 2023ء کو شعبہ جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ کراچی کے اساتذہ / طلبہ براہِ راست جبکہ ملک و بیرون ملک کے اساتذۂ کرام و طلبہ / طالبات بذریعہ آڈیو/ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور امام غزالی رحمۃُ اللہِ علیہ کا قول نقل کرتے ہوئے فرمایا کہ جسم ایک سلطنت ہے اور اس کا بادشاہ دل ہےباقی سب اس کی رعایا ہے، حکم یہاں سے صادر ہورہا ہےکہ ہمیں کیا کرنا ہے، اگر دل و دماغ کی کیفیت دیکھنا چاہے یا اس کا امتحان لینا چاہےتو تنہائی ایک زبردست کمرۂ امتحان ہے۔نگران شوریٰ نے مزید فرمایا کہ ہم تنہائی میں ہوں یا سب کے سامنے حیا ہمیں ہر اس کام سے بچاتی جسے بُرا سمجھاجاتا ہو۔ہمیں اللہ پاک سے حیا طلب کرنی چاہیئے۔ بیان کے بعد صلوۃ و سلام پڑھا گیا اور دعا پر اجتماع کا اختتام ہوا۔


شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز  کے تحت 17جون 2023ء بروز ہفتہ فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ملتان ڈویژن کے تمام ناظمین جامعۃ المدینہ بوائز شریک ہوئے۔

مدنی مشورے میں محمد سادات عطاری نے 12دینی کاموں کو بڑھانے،اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالوں کو جمع کرنے کے بارے میں اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے اور طلبہ و اساتذہ کو 12دینی کام کرنے کے لئے تیار کرنے سمیت ان کو مختلف تنظیمی ذمہ داریاں دینے پر کلام ہوا۔(رپورٹ: قمر عطاری مجلس کارکردگی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


16جون 2023ء  بروز جمعہ ملتان میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے زمینداروں نے ملتان میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا دورہ کیا۔

جہاں نگران شعبہ عشر نے آنے والے مہمانوں کو مدنی مرکز میں موجود مختلف شعبہ جات(جامعۃُ المدینہ بوائز، دارالحدیث، فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز اور دارالافتاء اہل سنت )کا وزٹ کروایا۔

اس موقع پر زمینداروں کو ڈویژن ذمہ دارمحمد سادات عطاری نے تخلیق انسانی کا قرآنی مقصد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ بظاہر چھوٹے چھوٹے اعمال پر اللہ پاک اپنی رحمت سے کثیر ثواب عطا فرماتا ہے لہذا ہم اپنے شب وروز اللہ پاک اور اسکے فرامین کے مطابق گزارنے والے بنیں۔

علاوہ ازیں ڈویژن ذمہ دار نے شخصیات کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور انھیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کےلئے اپنی زمینوں کا عشر دینے کا ذہن بھی دیا جس پر انھوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: قمر عطاری مجلس کارکردگی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 4 جون2023ء کو پشاور کی تحصیل بڈھ بیر میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں اسپیشل پرسنز( گونگے بہرے اسلامی بھائیوں ) نے شرکت کی ۔

ڈویژن ذمہ دار مولانا ہدایتُ اللہ خان عطاری (پشاور) نے سائن لینگویج میں ’’اتفاق کی برکت ‘‘کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شریک ہونے کی ترغیب دلائی جس پر انھوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(رپورٹ:محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جامع مسجد خیر الوریٰ،گدائی چونگی ڈیرہ غازی خان میں 4 تا 15  جون 2023 ء 12 دن پر مشتمل معلم کورس منعقد ہوا جس میں 13 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ذمہ داراسلامی بھائی نے شرکا کو فرض علوم کورسز کروانے کے حوالے سے تربیت کی اورکورس کا پیٹرن و نصاب سمجھایا نیز کورس کے عاشقانِ رسول نے شیڈول کی پابندی کرتے ہوئے تہجد،اشراق و چاشت،اوابین اور صلوةُ التوبہ سمیت مکمل جدول نیک اعمال کے مطابق گزارا۔

مزید روزانہ 7 مساجد کے اطراف میں فجر کیلئے جگانے کا سلسلہ ہوا اور شرکا نے علاقائی دورے بھی کئے جن میں مقامی لوگوں کو ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوتیں دیں ۔)رپورٹ : احمد سیالوی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


18،17،16  جون 2023ء بروز جمعہ ، ہفتہ ، اتوار فیضانِ مدینہ بریڈ فورڈ (یوکے) میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہواجس میں یوکے کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

معلم تصور حسین عطاری (شعبہ روحانی علاج یوکے) نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے آن لائن مختلف امور پر تربیت و رہنمائی کی۔ علاوہ ازیں دم کرنے اور کاٹ کرنے والے عمل کرنے کا طریقہ سمجھایانیز اس کی احتیاطیں بھی بتائی ۔ ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا اور غمخواری اُمّت کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں قرآن و سنت  کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے ملتان میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدارس المدینہ شارٹ ٹائم کے ناظمین نے شرکت کی ۔

ڈویژن ذمہ دارمحمد سادات عطاری نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کو 12دینی کاموں میں اضافہ کرنے، اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالوں کو جمع کرنے کے متعلق رہنمائی کی نیز طلبۂ و اساتذہ کو 12دینی کاموں کی مختلف تنظیمی ذمہ داریاں دینے کے ساتھ ہی بڑے طلبہ و اساتذہ کے مساجد میں مدارس المدینہ بالغان لگانے پر گفتگو ہوئی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: قمر عطاری مجلس کارکردگی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیرِ اہتمام 16جون 2023ء بروز جمعہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ اصلاح اعمال ملتان ڈویژن کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

سرکاری ڈویژن نگران محمد سادات عطاری نے ذمہ داران کو ماہ ذوالحجہ الحرام میں امیر اہل ِسنت دامت برکاتہم العالیہ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے روزوں کی تحریک چلانے اور خود اس میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

مزید ڈویژن بھر میں سحری اجتماعات اور تہجد اجتماعات منعقد کرنے،نیک اعمال کے رسالوں کی تقسیم کاری کو بڑھانے اور اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کےاہداف طے ہوئے جبکہ 20جولائی 2023ء کو ملتان ڈویژن سے ایک ماہ کے مدنی قافلے سفر کروانے کے لئے بھر پور کوشش کرنے کی ترغیب بھی دلائی گئی ۔(رپورٹ: قمر عطاری مجلس کارکردگی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


16جون 2023ء  بروز جمعہ مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں شعبہ مدرسۃُ المدینہ گرلز اور جامعۃُ المدینہ گرلز کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان ڈویژن کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ڈویژن نگران محمد سادات عطاری نے12دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالوں کو جمع کرنے کےحوالے سے اپڈیٹس نکات بتائے۔

مزید20 جولائی2023ء کو ملتان ڈویژن سے ایک ماہ کے مدنی قافلوں کے حوالے سے کوشش کرنے کی ترغیبات دیں اور ماہانہ بنیاد پر ماتحت شعبے کو خود کفیل کرنے کا ہدف دیا۔ سو فیصد مدارس پر مقامی مجالس کے ذمہ داران مقرر کرنے اور ان کو 12 دینی کاموں کے ساتھ ساتھ مدرسۃ المدینہ کے انتظامی معاملات کو بھی مکمل کرنے پر مدنی پھو ل دیئے۔(رپورٹ: قمر عطاری مجلس کارکردگی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کی جانب سے 15جون بروز جمعرات 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ انصاری چوک ملتان میں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں شہر کے ذمہ دارانِ دعوت اسلامی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت ہوئی۔

ملتان ڈویژن نگران محمد سادات عطاری نے ’’کعبۃُ اللہ المشرفہ کی برکتیں اور اسکے فضائل ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں شرکا کو اس کی تعمیرات کتنی بار ہوئیں،حرمین میں گناہ سے نہ بچنے کے نقصانات ، طواف کیسے شروع ہوا اور فجر کے لئے جگانے کی برکتیں سمیت صلح کے فضائل و آداب بیان کئے ۔

اس کے علاوہ حج و عمرہ موبائل ایپ کا تعارف کروایا جس پر حاضرین نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ذکر،دعااور صلوۃ و سلام پر اجتماع پاک کااختتام ہوا۔(رپورٹ: قمر عطاری مجلس کارکردگی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں سیکٹر جی 11 اسلام آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے 3 دن کا مدنی قافلہ راہِ خدا عزوجل کے سفر پر روانہ ہوا جس میں اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے اور افراد) سمیت دیگر اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

معلومات کے مطابق مدنی قافلے کی روانگی سے پہلے اسلامی بھائیوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی جنید عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے مدنی قافلہ کو مدنی قافلوں کی اہمیت و ضرورت بتاتے ہوئے اُن کی تربیت کی اور انہیں 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: نعمان عطاری شعبہ مدنی قافلہ و اعتکاف اسلام آباد ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

18 جون 2023ء بروز اتوار عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےآدم ٹاؤن میرپور خاص میں واقع دارالعلوم اہلسنت رضویہ کا دورہ کیا۔

اس دوران صوبائی ذمہ دار مولانا محب عطاری مدنی نے دارالعلوم کے مہتممِ اعلیٰ، اساتذۂ کرام اور طلبۂ کرام سے ملاقات کی اور اُن کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

دورانِ حلقہ صوبائی ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور نیک اعمال کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر شعبے کے ڈویژن ذمہ دار سمیت دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)