نیو پورٹ ویلز کے نئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کی
انتظامیہ اور تعمیراتی ٹیم کی میٹنگ
نیوپورٹ ویلز UK میں
دعوتِ اسلامی کے نئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کی تعمیرات کے سلسلے میں پچھلے دنوں
ایک میٹنگ ہوئی جس میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کی انتظامیہ اور تعمیراتی ٹیم کے
اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
اس موقع پر ویلز یوکے کے نگران سیّد فضیل رضا
عطاری نے اسلامی بھائیوں سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے تعمیراتی کام کو جلد
از جلد مکمل کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم نکات پر تبادلۂ
خیال کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
17 جون 2023ء کو امیرِ اہلِ سنت سے مدنی
مذاکرے میں ہونے والے چند سوال و جواب
علمِ دین سکھانےاور لوگوں کی دینی، اخلاقی و
تنظیمی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 28ذیقعدۃالحرام
1444ھ بمطابق 17 جون 2023ء بروز ہفتہ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا۔
معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول
صلی اللہ
علیہ و سلم کے بعد ملک و بیرونِ
ملک کے عاشقانِ رسول کی جانب سے امیرِ
اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری ضیائی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے مختلف
سولات ہوئے جن کے آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے علم و حکمت بھرے
جوابات ارشاد فرمائے۔ان میں سے بعض
درج ذیل ہیں:
سوال: بندہ اپنے
نفس کو کیسے پہچانے؟
جواب:حضرت یحییٰ معاذرازی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:جس نے اپنے نفس کو پہچانا اس نے
اپنے ربّ کو پہچانا۔نفس کو پہچاننے سے مرادیہ ہے کہ اپنی ذات میں پائی جانے والی
کمی، کوتاہی اور زندگی گزارنے میں چیزوں میں محتاج رہنے پر نظرکرے ، اس کے برعکس اللہ پاک ان تمام خامیوں، کمزوریوں ،کمی ،کوتاہی سے پاک ہے اورکسی کا
محتاج نہیں بلکہ سب اس کے رحم وکرم کے محتاج ہیں ۔بس یہ غورکرکے اپنی کمزوری
وکوتاہی اور اپنی محتاجی پر نظررکھےاوریوں اپنے نفس کو پہچانے کہ مَیں تو کچھ بھی
نہیں ہوں،بہت کمزور اور ناتواں ہوں مگرمیراربّ
قادرِمطلق ہے ۔
سوال:اتنا زیادہ سوچنا کہ جس سے دماغ پر بوجھ پڑے،ا س سے کیسے بچا جائے؟
جواب:جب زیادہ سوچ بِچار اور پریشان کن خیالات کا سلسلہ ہوتاہے جس میں منفی(Negative)سوچیں آتی ہیں اوربندے پرحاوی ہوجاتی ہیں تو
بندہ کسی معاملے کےبُرے نتیجے کے بارے میں سوچنے لگتاہے۔حالانکہ اس کے سامنے وہ نتیجہ
ہوتا نہیں۔جب بندہ اپنی سوچوں کو قابونہیں کرتاتو وہ ذہنی مریض بھی بن سکتاہے
۔کھوٹی کھوٹی سوچیں بندے کوڈبودیتی ہیں ۔اس لئے اچھی باتیں سوچنی چاہئیں۔منفی(Negative) نہ سوچیں ،اللہ پاک کی رحمت پرنظررکھیں ، منفی سوچوں کو اچھی سوچوں میں بدل دیں ،منفی
سوچوں سے توجہ ہٹائیں ،مدینہ شریف کی یادوں میں مگن ہوجائیں۔کبھی تصورمیں طواف کریں
تو کبھی بارگاہِ رسالت میں حاضری کا تصورکریں ۔اس طرح اچھی اچھی سوچیں لائیں تو اس کے نتائج بھی اچھے ہوں گے۔جب منفی سوچیں آئیں تو اچھے
اورنیکی کے کاموں میں مصروف ہوجائیں۔کلمہ شریف، درودِپاک اور دیگر اذکار میں مصروف ہوجائیں، اس سے پاکیزگی حاصل ہوگی، دل بھی
صاف ہوگااور مدینہ مدینہ ہوجائے گا۔اِنْ شاۤءَ اللہُ الکریم
سوال: دعوتِ اسلامی کے" رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ "کے
بارے میں امیرِاہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا ارشاد فرمایا؟
جواب : اَلْحَمْدُللہ
!یہ شعبہ بھی کافی آگےبڑھ رہا ہے، یہاں تک کہ لاری اڈّوں وغیرہ پر جائے نمازبھی بن رہی ہیں ،اللہ پاک برکت دے ،خوشی ہوئی ۔
سوال: حاجی حج
کرنے کے لئے حرمینِ طیبین کے لئے روانہ ہوچکے ہیں ، جواس سال نہیں جا سکے، ان کی کیاکیفیت
ہونی چاہیئے ؟
جواب: بس حسرت آتی
ہے،اللہ پاک ہمیں بھی پہنچادے ۔جس کو حسرت ہو،دل میں
افسوس کی کیفیت ہوکہ کاش!!! میں بھی حج کے
لئے جاتاتو یہ بھی ثواب کاکام ہے ۔یہ اچھی سوچیں اورخیالات ہیں اورہونے بھی چاہئیں
۔اللہ پاک نصیب فرمائے ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” امیر اہلسنت کے 150 ارشادات “
پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشینِ امیراہل سنت مدظلہ
العالی نے کیا دُعا دی ؟
فیضان مدینہ کراچی میں جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام
کا سنتوں بھرا اجتماع
14
جون 2023ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ جامعۃ
المدینہ کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد
علی عطاری، شعبہ جامعۃ المدینہ کے ذمہ داران سمیت اساتذۂ کرام نے شرکت کی جبکہ
ملک کے دیگر شہروں میں کئی مقامات پر
اساتذۂ کرام اور معلمات بذریعہ
آڈیو /ویڈیو لنک شریک ہوئے۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو معاشرے کی
تباہی کا سبب بننی والی بےحیائی اور فحاشی سے متعلق توجہ دلاتے ہوئے ان سے بچنے
اور دوسروں کو بچانے کا ذہن دیا۔نگران شوریٰ نے اساتذۂ کرام اور طلبہ کو اس کی
روک تھام میں اپنا کردار اداکرنے کی ترغیب دلائی۔
آخر
میں نگران شوریٰ نے اچھی کارکردگی پر اساتذۂ کرام کو سرٹیفکیٹ بھی دیا۔
فیضان مدینہ کراچی میں کراچی سٹی مشاورت کے اسلامی
بھائیوں کا مدنی مشورہ
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں کراچی سٹی مشاورت کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، حاجی
فضیل رضا عطاری، ڈسٹرکٹ، ٹاؤن اور یوسی سطح کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں نگران شوریٰ مولاناحاجی محمد
عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے نیک اعمال کرنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے
فرمایا کہ نیک اعمال آخرت کے ساتھ دنیا میں بھی کام آئیں گے۔
وقت کی قدر سے متعلق بیان کرتے ہوئے
نگران شوریٰ نے فرمایا کہ جو وقت آکر گزر چکا وہ اب کسی صورت واپس نہیں آئے گا
لہذا وقت کی قدر کرتے ہوئے ذکر و اذکار اور نیک اعمال کو اپنی زندگی کا معمول بنائیں۔
بچوں کی تربیت کے حوالے سے نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ قابل رشک ہیں وہ
والدین جن کابیٹا حافظ بھی ہو عالم بھی ہو اور مفتی بھی ہو، لہذا اپنے بچوں کو نمازکی تلقین کریں اور خود بھی قرآن سیکھ کر دوسروں کو بھی اس کی تعلیم دیں۔ اس کے علاوہ نگران شوریٰ
نے ذمہ داران کو شعبہ مدنی کورسز کے تحت ہونے والے مختلف دینی کورسز کرنے
کی ترغیب دلائی ۔
سمندری طوفان سے حفاظت کے لئے دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام یومِ دعا منایا گیا
بانیٔ
دعوتِ اسلامی شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی ترغیب پر
سمندری طوفان سے بچنے اور رب عَزَّوَجَلَّ سے اپنی
گناہوں کی معافی مانگنے کے لئے 16 جون 2023ءبروز جمعہ ”یومِ دعا“ منایا
گیا۔
عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی، لاہور اور ملتان سمیت ملک کے دیگر شہروں میں قائم
مدنی مراکز فیضانِ مدینہ اور مختلف مساجد میں نماز جمعہ کے بعد صلوٰۃُ التوبہ کے
نوافل ادا کئے گئے۔اس کے بعد سمندری طوفان سے حفاظت کے لئے اجتماعی طور پر خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا گیا۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 12 جون 2023ء کو سیکٹر 11/Bنارتھ کراچی کی جامع مسجد فیضان
مصطفٰے میں تقسیم اسناد و انعامات کے
سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کے سرپرست، اہل علاقہ،
مذہبی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
نگران
مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو
اپنے بچوں کی اچھی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ
کرنے کا ذہن دیا۔دورانِ اجتماع بچوں میں ذہنی آزمائش کا سلسلہ بھی ہوا جس میں بچوں
کے درمیان دلچسپ مقابلے ہوئے اور کامیاب ہونے والی ٹیم کو تحائف دیئے گئے۔
آخر
میں مدرسۃ المدینہ کے مدرسین، مختلف شخصیات اور نگران مجلس پروفیشنلز فورم محمد ثوبان
عطاری کے ہاتھوں مدرسۃ المدینہ سے ناظرہ قرآنِ پاک اور 15 دن کا ”حسنِ قرأت کورس“
مکمل کرنے طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں اور انعامات دیئے گئے۔
بزرگوں
کے ملفوظات سے فیض پانے کے لئے خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری
مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے اس ہفتے 16 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلسنت کے 150 ارشادات“
پڑھنے /سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا
ہے۔
دعائے
خلیفہ امیر اہلسنت
یاربَّ
المصطفٰے! جو کوئی 16 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلسنت کے 150 ارشادت“ پڑھ یا سن
لے اُسے امیر اہلسنت کے صدقےنیکی کی راہ پر چلا اور دین و دنیا کی خوب برکتیں عطا
فرما۔اٰمِیْن
بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
کشمیر پونچھ ڈویژن ضلع باغ میں شعبہ رابطہ
بالعلماء دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جامعہ طیبہ باغ جمیعت
علما و مشائخ کشمیر کے صدر مولانا امتیاز احمد صدیقی صاحب، مولانا اعجاز چشتی صاحب اور مولانا سیّد منتظر شاہ گیلانی سے
ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری
مدنی نے علمائے کرام کو عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی
خدمات بتائیں اور مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔
علمائے کرام نے دعوتِ اسلامی اور امیرِ اہلِ سنت
دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکے
حکمت بھرے انداز کی تعریف کرتے ہوئے دینی و فلاحی کاموں میں مزید ترقی کے لئے
دعائے خیر کی۔آخر میں نگرانِ شعبہ نے علمائے کرام کو تحائف پیش کئے۔
مدرسۃ المدینہ
آن لائن حیدرآباد ڈویژن کے اساتذہ کے لئےتعلیمی ٹریننگ سیشن کا انعقاد
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت حیدرآباد
ڈویژن میں تعلیمی ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ آن لائن حیدرآباد ڈویژن کے اساتذہ سمیت دیگر ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
بہاولپور برانچ کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ، شفٹ
و برانچ ناظمین کی آن لائن شرکت
15جون 2023ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے تحت
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے بہاولپور برانچ کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
ہوا جس میں شفٹ و برانچ ناظمین آن لائن شریک ہوئے۔
مدنی مشورے کی ابتداء میں شعبے کے ڈویژن ذمہ دار
مولانا نعیم عطاری مدنی نے ناظمین کی تربیت کرتے ہوئے انہیں بزرگانِ دین کے احساسِ
ذمہ داری اور حکمتِ عملی کو اپنانے کا ذہن دیا نیز ناظمین کو بزرگانِ دین کے نیکی کی دعوت دینے کے
واقعات اور اقوال بتائے۔
علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی
نے اجتماعی قربانی کے بستوں (اسٹال) کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اس میں مزید بہتری لانے
کا ذہن دیا جبکہ بیرونِ ملک کے طلبہ کو ڈونیٹ قربانی کے تشہیری پوسٹرز سینڈ کرنے، اس مہم کو تیز کرنے اور دینی
کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
16 جون 2023ء بروز جمعہ عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ بہاولپور میں
مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اسٹاف کے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا ۔
رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے تعلیم کے
ساتھ ساتھ طلبہ کی اخلاقی تربیت کیسے کی جائے اس حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت
و رہنمائی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ملتان
ڈویژن میں شعبہ مدرسۃالمدینہ
بالغان کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ
پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں واقع دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 15 جون 2023ء بروز جمعرات شعبہ مدرسۃالمدینہ
بالغان کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ ملتان ڈویژن محمد
سادات عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنےبالخصوص ملتان ڈویژن
کی تمام مساجد میں مدرسۃالمدینہ بالغان لگانے کا ذہن دیا نیز ٹیچر ٹریننگ کورس کا
انعقاد کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔
علاوہ ازیں نگرانِ ملتان ڈویژن نے اجتماعی
قربانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کی
کھالیں جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔
نگرانِ ملتان ڈویژن کا مدنی مشورے کے دوران کہنا
تھا کہ 20 جولائی 2023ء کو ملتان ڈویژن سے سفر کرنے والے ایک ماہ کے مدنی قافلے کے
لئے ذمہ داران کوشش کریں، ماہانہ بنیاد پر اپنے شعبے کو خودکفیل کریں، 100% یوسی ذمہ داران مقرر کریں اور انہیں مدرسۃالمدینہ بالغان میں
پڑھانے کا اہل بنائیں۔(رپورٹ: قمر عطاری کارکردگی آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami