پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں کراچی سٹی مشاورت کے  اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، حاجی فضیل رضا عطاری، ڈسٹرکٹ، ٹاؤن اور یوسی سطح کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگران شوریٰ مولاناحاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے نیک اعمال کرنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ نیک اعمال آخرت کے ساتھ دنیا میں بھی کام آئیں گے۔ وقت کی قدر سے متعلق بیان کرتے ہوئے نگران شوریٰ نے فرمایا کہ جو وقت آکر گزر چکا وہ اب کسی صورت واپس نہیں آئے گا لہذا وقت کی قدر کرتے ہوئے ذکر و اذکار اور نیک اعمال کو اپنی زندگی کا معمول بنائیں۔

بچوں کی تربیت کے حوالے سے نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ قابل رشک ہیں وہ والدین جن کابیٹا حافظ بھی ہو عالم بھی ہو اور مفتی بھی ہو، لہذا اپنے بچوں کو نمازکی تلقین کریں اور خود بھی قرآن سیکھ کر دوسروں کو بھی اس کی تعلیم دیں۔ اس کے علاوہ نگران شوریٰ نے ذمہ داران کو شعبہ مدنی کورسز کے تحت ہونے والے مختلف دینی کورسز کرنے کی ترغیب دلائی ۔