دنیا بھر  میں اسلامی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ٹیلفورڈ یو کے (Telford UK) میں قائم فیضانِ رمضان مسجد کا دورہ کیا۔

معلومات کے مطابق اس جگہ پر غیر مسلموں کی عبادت گاہ قائم تھی جو کہ کچھ دنوں پہلے ہی دعوت اسلامی نے خرید کر اس جگہ پر مسجد قائم کردی۔

اس جگہ رکن شوریٰ کی آمد کے موقع پر مقامی ذمہ داران نے وہاں تربیتی سیشن کا انعقاد کیا جس میں حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود حاضرین کودینی کام کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر انھوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)