صوبہ
ٔپنجاب مدرسۃالمدینہ بوائزکے صوبائی و ڈویژن ذمہ داران کے لئے سنتوں بھرا اجتماع
20 جون 2022ء بروز پیر صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ ٔپنجاب مدرسۃالمدینہ بوائز کے صوبائی و ڈویژن ذمہ داران
سمیت ملک بھر کے ناظمین بذریعہ آڈیو اور ویڈیو لنک شریک ہوئے۔
دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”صفائی پیارے آقا ﷺ کی سنت ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا
اور ناظمین و ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے مدارس المدینہ بوائز میں صفائی ستھرائی کے معاملات کو بہتر سے بہتر بنانے اور سنت کے مطابق سفید کپڑے پہننے نیز خوشبو کے استعمال کی ترغیب دلائی۔
اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکائے اجتماع کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے جبکہ اسلامی بھائیوں نے مختلف مدارس المدینہ کی سابقہ کار کردگی نگرانِ پاکستان کی بارگاہ میں پیش کی۔بعدازاں نگران ِپاکستان مشاورت نے نمایاں کار کردگی والے ذمہ داران کے درمیان انعامات بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
صوبۂ خیر پختونخوا کے مختلف شہروں پشاور،
مانسہرہ، مالاکنڈ، مردان اور وادیِ بحرین
کا دورہ
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت نگران ِشعبہ ڈونیشن بکس حاجی عبدالراؤف عطاری نے دینی کاموں
کے سلسلے میں دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ پاکستان صوبۂ خیر پختونخوا کے مختلف شہروں
پشاور، مانسہرہ، مالاکنڈ، مردان اور
وادیِ بحرین کا دورہ کیا۔
اس دوران نگرانِ شعبہ نے وہاں موجود ڈونیشن بکس
و گھریلوصدقہ بکس ذمہ داران کے ہمراہ مدنی مشوروں کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے مختلف موضوعات پر مشاورت کی۔بعدازاں
مدنی مرکزفیضانِ مدینہ مانسہرہ میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں بیان کیا۔
اس موقع پر گھریلوصدقہ بکس کے نگران عمران سرور عطاری، فنانس
منیجر حاجی رمیز عطاری، آپرشن منیجر آزاد عطاری مدنی، آڈٹ منیجر عارف عطاری اور خصوصی
عطیات بکس ذمہ دار حاجی اجمل عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری مدنی شعبہ ڈونیشن بکس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
20 جون 2022ء بروز پیر پاکستان کے شہر کراچی میں دعوتِ اسلامی کے تحت
بذریعہ لنک تربیتی اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ ڈنیشن بکس کے سپروائزر،
ڈویژن، صوبائی اور پاکستان سطح کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ شعبہ ڈونیشن بکس حاجی
عبدالرؤف عطاری نے شرکا کی سستی کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئےانہیں سستی کی اقسام، سبب اور سستی دور کرنے کا طریقہ
بیان کیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے دکانوں پر موجود ڈونیشن
بکس کی صفائی ستھرائی کے متعلق گفتگو کی اور سابقہ ماہ عطیات میں نمایاں کارکردگی
والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔بعدازاں اجتماعی قربانی و چرم قربانی کے حوالے سے بھی مشاورت کا سلسلہ
رہا۔
واضح رہے یہ تربیتی اجتماع بذریعہ لنک کم و بیش
1 ہزار 166 مقامات پر سنایا گیا۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری مدنی شعبہ ڈونیشن بکس ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
صوبۂ پنجاب پاکستان کے ضلع بہاولنگر میں دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 3 دن پر مشتمل (18، 19 اور 20 جون 2022ء)
روحانی علاج کورس کا اہتمام کیا
گیا جس میں قرب و جوار کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ کورس معلم عبدالرؤف عطاری (شعبہ روحانی علاج ) نے
مختلف موضوعات پر شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تعویذات لکھنے، دم کرنے اور کاٹ
کرنے کا طریقہ سکھایا نیز چند ضروری احتیاطیں بھی بیان کیں۔
اس کے علاوہ معلمِ کورس نے شعبے کے دینی کاموں
کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا ساتھ ہی دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔(رپورٹ:سمیرعلی آفس
ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 20 جون 2022ء بروز پیر شارع فیصل کراچی میں واقع شعبہ FGRF کے دفتر Caesar towerمیں ڈونیٹ
قربانی کی بکنگ کے سلسلے میں ایک سیشن ہوا جس میں شعبہ اجتماعی قربانی و FGRF کے
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ سیشن QMS
سافٹ ویئر پاکستان سطح کے ذمہ دار محمد مبین عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے
انہیں اس سافٹ ویئر کے مختلف Futures کے متعلق آگاہی دی اور زیادہ سے زیادہ
عاشقانِ رسول کو اجتماعی قربانی میں حصہ دلوانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:غلام حسین عطاری شعبہ فالواپ صوبائی مشاورت آفس اسلام آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 21 جون
2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے تحت اسلام آباد مشاورت کے تمام آفس ذمہ داران کی
بذریعہ انٹرنیٹ میٹنگ ہوئی جس میں تمام ڈیپارٹمنٹس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں پاکستان سطح کے ذمہ دار محمد وقار
عطاری مدنی نے ”ڈیپارٹمنٹ کے کام کی اہمیت“ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے
ذمہ داران کی تربیت کی اور انہیں ڈیپارٹمنٹ سمیت دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو احسن
انداز میں کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:غلام حسین عطاری شعبہ فالواپ صوبائی مشاورت آفس اسلام آباد ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
راولپنڈی میں ہونے والے مدرس کورس کے شرکا کے
لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 21 جون 2022ء بروز
منگل پاکستان کے شہر راولپنڈی میں ہونے والے مدرس کورس کے شرکا کے لئے سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مدرسین اور ناظم سمیت دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔
اس حلقے میں نگرانِ شعبہ مدرسۃالمدینہ رہائشی
فلک شیر عطاری نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور انہیں دینی کاموں میں بڑھ
چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ مدرسۃالمدینہ رہائشی ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
20 جون 2022ء بروز پیر دعوت اسلامی کےزیرِ
اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے کراچی1 ایسٹ ڈسٹرکٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی
مشورہ کیا۔
رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور ذمہ داران کو
احسن انداز میں دینی کاموں کرنے نیز انہیں بڑھانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے کراچی 1یسٹ ڈسٹرکٹ کی نئی
تقسیم کاری کے مطابق یوسی نگرانوں کے اعلانات کئے۔اس موقع پر کراچی سٹی کے شعبہ
ذمہ داران بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
حاجی کیمپ فیصل آباد میں وزارتِ مذہبی امور کے
افسران و ڈائریکٹر حج کی خیر خواہی
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ حج و عمرہ
کے نگران قاری
شوکت عطاری نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ پاکستان کے شہر فیصل آباد میں
قائم حاجی کیمپ کا وزٹ کیا اور وہاں موجود وزارتِ مذہبی امور کے افسران وڈائریکٹر حج (لاہور وفیصل آباد) کی خیر
خواہی کی۔
الحمد للہ عزوجل اب
تک دعوتِ اسلامی کے تحت حج پر جانے والے کم و بیش 800 اسلامی بھائیوں و اسلامی
بہنوں کے درمیان امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تصنیف ”رفیق الحرمین“ تقسیم کی گئی ہے جبکہ
تمام حجاجِ کرام کے لئے میٹھے پانی اور خیر خواہی کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر
جاری ہے۔بعدازاں نگرانِ شعبہ نے حاجیوں کی خدمت کرنے کے حوالے سے تربیت و رہنمائی
کی۔ (رپورٹ:ساجد سلیم مدنی معاون
رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جو بدعقیدہ سے دوستی کرتاہے اُس سے معرفت کا نورچھن جاتا ہے ، علامہ محمد الیاس
عطار قادری
11
جون 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر ہفتہ
وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کراچی کے عاشقان رسول براہ راست
جبکہ دیگر مقامات پر ہزاروں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
بانیٔ
دعوت اسلامی علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
نے شرعی و معاشرتی اعتبار سے اسلامی
بھائیوں کی تربیت کی جبکہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد
فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے چند
مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال:کیا جھوٹی خبروں کے پھیلنے کا سلسلہ سوشل میڈیا کی وجہ
سے ہے یا اس سے پہلے بھی تھا؟
جواب:پہلے بھی تھا
،حدیثوں میں اس کی مذمت آئی ہے، شیطان بھی لوگوں میں جھوٹی خبریں پھیلاتا ہے۔فرمانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم:کسی شخص کے
جھوٹا ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ ہر سُنی سنائی بات (بغیرتحقیق
)کے آگے بیان
کردے ۔ (صحیح مسلم
،رقم الحدیث :7)
سوال: کیا قربانی صرف مردپرواجب ہے؟
جواب: نہیں ،اگر مرد و عورت دونوں میں قربانی کی شرائط پائی
جائیں تودونوں پر
قربانی واجب ہے۔
سوال: ذَبح
اورذِبح میں کیافرق ہے؟
جواب: ذَبح سے مراد جانورکو ذَبح کرنا اور جس جانورکو ذَبح
کیا جائے اُسے ذِبح کہتے ہیں ۔
سوال: کس وقت کا
خواب سچاہوتاہے؟
جواب:
عام طورپر سحری کے وقت (یعنی طلوع ِفجرسے پہلے) جو خواب
دیکھا جائے وہ سچاہوتاہے۔
سوال: دوستی
کس سے کی جائے؟
جواب: اسلامی
طورپر دوست وہ ہے جسے دیکھ کر خدایادآئے، وہ اللہ پاک سے ملانےوالاہو ،غفلت ہوتو
وہ سمجھائے،صحیح العقیدہ سُنّی ہو،اللہ پاک کی اطاعت و فرمانبرداری کرنے والاہو،متقی وپرہیزگارہو،سچاعاشقِ رسول ہو،سنّتوں
پر عمل کرنے والاہو،صحابہ واہلِ بیت سے عقیدت رکھنے والاہو،جو بدعقیدہ سے دوستی
کرتاہے اُس سے معرفت کا نورچھن جاتاہے
،بدعقیدہ کی دوستی آگ میں ہاتھ ڈالنے سے
زیادہ نقصان دہ ہے۔
سوال: بچوں کے
دلوں میں خوفِ خدا،محبتِ رسول اورعشقِ رسول کیسے پیداکریں؟
جواب:
گھرکا ماحول بہترہوگاتوبچہ اثرلےگا، مدنی چینل چلے گا تونعتیں
پڑھی جائیں گی جس کی برکت سے عشقِ رسول میں اضافہ ہوگا، عشقِ رسول بڑھانے کے لیے
خوش الحان نعت خوان سے نعتیں سنی جائیں جیسے دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول میں سال میں ایک انوکھی اورپُرسوز محفلِ
مدینہ ہوتی ہے ،جس کے مناظرہم نے دیکھے، اللہ کرے کہ ہمارا بچہ بچہ عاشقِ رسول بن جائے ۔
سوال: ایسے کون سے اعمال ہیں جن کوکرنے سے بندہ سب سے زیادہ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت
کرنے والا بن سکتاہے؟
جواب: دُرودوسلام
کی کثرت کی جائے،حضور نبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت پر لکھی گئی کتب کامطالعہ کیا جائے، عاشقانِ
رسول کی صحبت اختیار کی جائے،اِنْ شَاۤءَ اللہُ الْکریم اس طرح پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت بڑھاتے
رہنے کا ذہن بنتا جائے گا۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” امیراہل سنت سے وضوکے بارے میں سوال جواب “ پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشین ِ امیرِاہلِ ِسُنّت دامت براکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی؟
جواب: یااللہ پاک
! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ”امیراہل سنت سے وضوکے بارے میں سوال جواب“ پڑھ یا سن
لے اُسےظاہری پاکیزگی کے ساتھ باطنی پاکی نصیب فرما اور اُسے بے حساب بخش دے ۔اٰمِیْن
بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 18 جون 2022ء بروز ہفتہ شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن کےذمہ دارفداعلی عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ داران کے ہمراہ چیف پٹرولنگ آفیسرموٹروے DSP محمداکرم کھوکھر سےان کےآفس میں ملاقات کی۔
اس موقع پر ذمہ داران نے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا جس میں پٹرولنگ آفیسرز اورآفس اسٹاف نے شرکت کی۔اس حلقے میں مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالےسے بتایا اور انہیں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔آخر میں شرکائے حلقہ کو مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کی گئیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
بہاولپور میں رہائش پذیر سینئر بیوروکریٹ ایکس کمشنر ڈی جی
خان مدثر ریاض ملک سے ملاقات
پچھلے دنوں بہاولپور میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے سینئر بیوروکریٹ
ایکس کمشنر ڈی جی خان مدثر ریاض ملک سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی
اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے مدثر ریاض ملک کو دعوتِ اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کے
حوالے سے بتایا اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔بعدازاں
مدثر ریاض ملک نے دعوت ِاسلامی کی دینی
اور فلاحی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)