4 جمادی الاخر, 1446 ہجری
ایسٹن برمنگھم یوکے میں قائم دارالمدینہ کی چوتھی
برانچ میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی آمد
Fri, 26 May , 2023
1 year ago
دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم دینے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی دورۂ UK کے دوران ایسٹن برمنگھم UK میں قائم دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کی چوتھی برانچ میں آمد
ہوئی۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے
دارالمدینہ کی عمارت اور اسٹوڈنٹس کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا جبکہ وہاں
موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دارالمدینہ کے موجودہ نصاب اور فراہم کی جانے
والی تعلیم کے بارے میں رکنِ شوریٰ کو بریفنگ دی۔