14 رجب المرجب, 1446 ہجری
19
مئی 2023ء کو چشتیاں ،پنجاب میں اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس
میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں میں ترقی کے پیش نظر صوبائی ذمہ دار حافظ محمد وقاص عطاری
اور ڈویژن ذمہ دار عابد حسین عطاری(بہاولپور) نے ڈسٹرکٹ نگران قاری ناصر عطاری (چشتیاں )سے
ملاقات کی۔
اس
ملاقات میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کے تقرر اور اسلامی بھائیوں کے لئے اشاروں
کی زبان میں کورسز کروانے کے لئے مشاورت کی اور آئندہ کے اہداف طے کئے ۔(رپورٹ: عابد حسین عطاری ڈویژن ذمہ دار
،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)