پچھلے دنوں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کی ملک، صوبائی و ڈویژن سطح کی ذمہ داران اور صوبائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کی متفرق کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈونیشن کی اچھی کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ماتحت شعبہ ذمہ داران کو فعال بنانے، سفرِ شیڈول مقررہ مدت تک مکمل کرنے اور نئے مدارس کا آغاز کرنے، شرکا اسلامی بہنوں کی تعداد میں اضافہ کرنے اور اہداف 2023ء کی تکمیل کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔