دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 اور 11 جون 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں دو دن کا پروفیشنلز اجتماع منعقد  کیا گیا جس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے ڈاکٹرز، انجینئرز، پرنسپلز، آئی ٹی ایکسپرٹ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز نے شرکت کی۔

سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا۔ اجتماع کے پہلے دن استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی اور رکن شوریٰ حاجی محمدعلی عطاری نے بیانات کئے جبکہ مفتی حسان عطاری مدنی نے شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔

شرکائے اجتماع نے ہفتے کی رات ہونے والے مدنی مذاکرے میں بھی شرکت کی اور امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی پھول سماعت کئے۔ اجتماع کے دوسرے دن دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقان رسول کی رہنمائی فرمائی۔اس کے علاوہ دو دن کے ہونے والے پروفیشنلز اجتماع میں نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری، نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری اور دیگر مبلغین دعوت اسلامی نے بھی وقتاً فوقتاً سنتوں بھرے بیانات کئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 12 جون 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ میر پور کشمیر میں مدنی مشورہ ہوا جس میں میرپور کے مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے مدنی قافلوں کے حوالے سے ذمہ داران کے ساتھ گفتگو کی اور انہیں تین دن، 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں اسلامی بھائیوں کو سفر کروانے کا ذہن دیتے ہوئے اہداف طے کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت   گزشتہ روز راولپنڈی ڈویژن کے جامعۃ المدینہ گرلز ڈھوک چوہدری میراں داد اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ” اسمائے مدینہ “ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔

معلومات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے جامعۃ المدینہ گرلز کی ناظمہ و معلمات کا مدنی مشورہ کیا جس میں انہوں نے ” مسجد کا ادب ضروری ہے“ کے حوالے سے اسلامی بہنوں کے درمیان چند مدنی پھول بیان کئے ۔

دورانِ مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذیلی حلقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا آغاز کرنے پر کلام کیا جس پر شرکا اسلامی بہنوں نے مختلف کورسز کرنے اور اجتماع کا آغاز کرنے کے حوالے سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ جامعۃالمدینہ گرلز کا وزٹ کیا۔

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 12 جون 2023ء کو غسل میت وکفن کورس کا سلسلہ ہوا جس میں امامت کورس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

شعبہ کفن دفن ذمہ دارعزیر عطاری نے شرکائے کورس کو غسل میت دینے کا طریقہ سکھایا نیز کفن کی لمبائی اور چوڑائی کے بارے میں بتاتے ہوئے کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ سمجھایا۔اس کے علاوہ میت کو کندھا دینے کا طریقہ اور اس کے ساتھ ساتھ غسل میت میں پائی جانی والی اغلاط کی نشاندہی کی نیز عاشقان رسول کو 12دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


10 جون 2023ء  بروز ہفتہ پنجابی کلب کھارادر میں ٹی سی اے ٹرانسپورٹ کیریئر ایسو سی ایشن میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں یونین ممبران ٹرک آنر کی شرکت ہوئی ۔

معلومات کے مطابق مبلغ دعوت ِاسلامی نے شرکا میں بیان کیا اور انھیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دینی ماحول سے قریب ہونے اور 17 اور18 جون 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے ٹرانسپورٹ مجلس کے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انھوں نے اجتماع میں شرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


خواتین میں نیکی کی دعوت عام  کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں راولپنڈی ڈویژن کے صدر ٹاون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں راولپنڈی میٹروپولیٹن نگران ، صدر ٹاؤن نگران ، ٹاؤن سطح کی شعبہ ذمہ داران اور یوسی تا ذیلی سطح کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ”مسجد کا ادب ضروری ہے“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ذیلی و یوسی سطح کے 8 دینی کام کا رکردگی فارم نیز کارکردگی شیڈول سمجھائے۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی سالانہ ڈونیشن کارکردگی پر اُن کی حوصلہ افزائی کی اور اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے ۔


پچھلی جمعرات دعوتِ اسلامی  کی جانب سے شاہ عالم کوالا لمپور ملائیشیا میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ”صحابہ کرام کی ایک خوبصورت تمنا“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انبیائے کرام کی مبارک دعائیں اور اُمّت مسلمہ کی ترقی کا اصل راستہ نیز نیک لوگوں کی چند مبارک عادات کے بارے میں بتایا جبکہ ذکر، دعااور صلوۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دینی کاموں کے سلسلے میں   رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے دورہ ملائیشیا پر دعوت اسلامی کے تحت مقامی اسلامی بھائیوں اور شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

دورانِ ملاقات رکن ِ شوریٰ نےشخصیات کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں جس پر شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدمات دعوت اسلامی کو سراہا اور نیک خیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت ِ اسلامی کے تحت   اسلامی بہنوں کے درمیان دینی کام کرنے والی صوبہ سندھ کی حیدرآباد ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبہ سندھ کی صوبائی نگران ، حیدرآباد ڈویژن کی ڈویژن ، میٹروپولیٹن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ”مسجد کا ادب ضروری ہے“ کے موضوع پر بیان کیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ڈسٹرکٹ و تحصیل نگران کی کارکردگی شیڈول سمجھائی ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

قرآن و سنت  کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 13 جون 2023ء کو کراچی سٹی مدرسۃ المدینہ بوائز کا فیضان مدینہ کراچی میں تربیتی اجتماع منعقد ہوا ۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے کوالا لمپور ملائیشیا سے فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے اجتماع میں بذریعہ ویڈیو لنک اسٹاف میں سنتوں بھرا بیان کیا جس میں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو شرعی اصول و ضوابط کی روشنی میں مدرسۃ المدینہ کے انتظامی اور تعلیمی معاملات چلانے کے بارے میں ذہن سازی کی ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پاکستان کے شہر راولپنڈی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  پاکستان مشاورت آفس کی اسسٹنٹ منیجر اور سافٹ ویئر و فالو اپ معاونہ اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےدینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور پاکستان مشاورت کے ماہانہ مدنی مشورے کے متعلق کلام کرتے ہوئے مشورے میں بیان کی جانے والی کارکردگیوں کی پریزنٹیشن فائل بنانے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ۔

لوگوں کے دلوں میں علمِ دین حاصل کرنے کا شوق پیدا کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت   صوبۂ پنجاب پاکستان کی نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ میں دینی کام کرنے کا تنظیمی طریقۂ کار بیان کیا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ بالخصوص شارٹ کورسز، شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے کورسز اور قرآن ٹیچر ٹیچنگ کورسز کے تحت ہونے والے کورسز کی بھرپور انداز میں تشہیر کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے تحت تعلیمِ قرآن کو عام کرنے کے حوالے سے مشاورت کی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی ۔