اس جہانِ رنگ و بو میں بعض لوگ وہ ہوتے ہیں  جو تاریخ لکھتےہیں، جبکہ بعض وہ ہوتے ہیں جن کو خودتاریخ لکھتی ہے۔ آج ہم جن کے بارے میں بات کر رہےہیں، وہ بجا طور پر اپنے عہد کی تاریخ ساز شخصیت ہیں۔ ان کی عادات و اطوار کی کیا بات کی جائے۔ قدرت نے ان کو جو دیا ہے ناں ،بڑی فیاضی سے عطا فرمایا ہے۔

لوگ شریعت کے جزئیے کتابوں میں تلاشتے ہیں ہم نے شریعت کے جزئیات کو ان کی اداؤں میں پنہاں دیکھا ہے۔ یوں لگتا ہے کہ ان کی ذات سنتِ نبویہ کی سمٹی ہوئی کتاب ہے۔

لوگ سنتوں کو اپنانے کیلئے لاکھوں جتن کرتے ہیں جبکہ یہاں یوں لگتا ہے کہ طبعی طور پر ہر ادا موافقِ شرع ہے۔

ہر قول دین و سنت کا آئینہ دار ہے یا جذبَۂ خیر خواہی سے سرشار، ان کی نشست و برخواست ہو یا عمل و کردار ، قول و قرار ہو یا رفتار و گفتار، اَلْغَرَض! بِسطامی خصائل، جنیدی شَمائل اور رومی سوچ کا مظہر آج کے دور میں جسے دیکھنا ہو وہ ان کی ذات کو دیکھ سکتا ہے ۔

ذکر و فکر، صبر و شکر، عشق و عرفان، ضبط و تحمل، ایثار و توکل، تسلیم و رِ ضا، خدمت و طاعت، عبادت و ریاضت، زہد و تقویٰ، عجز و انکسار، احتیاط اور صدق و صفا سمیت وہ کون سی عادت ہےجو ان میں موجود نہیں ہے۔

چشمِ فلک اس بات پر شاہد ہے کہ ان کی ذات مصدر الحسنات، منبع الفیضان اور مرجع الخلائق ہے۔ وجہ صرف یہ ہے کہ انہوں نے لوگوں کے دلوں کی دھڑکنوں کو محسوس کیا اور پھر خود بھی لوگوں کے دلوں کی دھڑکن بن گئے ہیں۔

آج ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہےہیں کہ دنیا کے مقتدر علمائے کرام اور ذی وجاہت مشائخِ عظام ان کے جلوہ کے گرد پروانہ وار پھرتے ہیں۔یہ کیفیت خواص کی ہے جبکہ عوام کے ہجومِ عاشقاں کی طرف نظر دوڑائیں تو کتنی آنکھیں ہیں جو ان کے دیدار سے سیر نہیں ہو پاتیں، کتنے قلوب ہیں جو ان کی عقیدت سے شکِیبْ آشنا نہیں ہو پاتے، زائرین کا حال یہ ہوتا ہے کہ ”اے جلوۂ جاناناں! دل دیتا ہوں نذرانہ! “ کہہ کر قدموں پر لَوْٹنے کیلئے تیار ہیں۔

ان کے طرزِ گفتگو میں نُزہتوں اور نکہتوں کا ایسا سویرا ہوتا ہے جو ماحول کو لطیف اور فضا کو خوشگوار بنا دیتا ہے۔

یہ جب بولتے ہیں تو سامعین کی توجہات کا مرکز بن جاتےہیں اور جب خاموش رہتے ہیں تب بھی توجہ انہی کی طرف مائل ہو جاتی ہے۔

وہ منظر ذہن میں لائیں ، جب یہ رشد و ہدایت کا منبع اور علم و آگہی کا پیکر بن کر، عقیدت، محبت اور الفت کے پھولوں کی مالاؤں سے سج دھج کر، امام ِ اعظم ابوحنیفہ کے علم ، علامہ عراقی کے تصوف، امام غزالی کے فلسفۂ زہد، شیخ بایزید کے کردار، شیخ جنید کی گفتار اور امام احمد رضا کی للکار کافیض بانٹ رہے ہوتے ہیں، اور کاروبارِ زندگی سے منسلک تمام طبقات اپنی بِساط بھر لُوْٹ رہے ہوتے ہیں۔ یہ کوئی عالَمِ خیال کی منظر کشی نہیں ہے بلکہ مدنی مذاکرے کے جلووں کی ایک جھلک ہے۔

ان کی پرانے انقلابی بیانات ہوں یا وعظ و نصیحت سے بھرپور موتیوں کی مالائیں ہوں ، ان کی دعوت و آواز میں خونِ جگر شامل ہوتا ہے، ان کی آواز اپنی دلکشی، رعنائی، انفرادیت اور نرالی ادا کی ایسی اَلَسْتی پکار ہے جس نے اہل ِدل کے ساتھ ساتھ سخت سے سخت دلوں کے بھی تار ہلا دیئے ہیں۔ آج کے اس مادِیّت زدہ دور میں ان کی آواز ہی ہے جو غافل روحوں اور بے چین دلوں کے درد کا دَرْمَاں ثابت ہوئی ہے۔

روایتی انداز کے برعکس ان کی بے ساختہ گفتگو جب جذب و مستی، حِدَّتِ عشق، رموزِ تصوف، معاشرتی اسرار، تجارب و واقعاتی نتائج کی روشنیوں سے قلوب و اذہان کو منور کرتی ہے تو کسی کو تن من کی خبر نہیں رہتی، خصوصی مدنی مذاکروں میں چشمِ زَدَنْ میں رات کے سارے پہر گزر جاتے ہیں اور محفل میں شرکت کی سعادت پانے کیلئے سحر بھی آن دھمکتی ہے۔

عام مشاہدہ یہی ہے کہ جو صاحبِ تصنیف ہو وہ کتابوں کے ہجوم میں گم رہتا ہے، لوگوں سے ربط و ضبط اس کے لئے بارِ گراں ہوتا ہے، جو محقق ہو وہ پوری عمر کتابوں کی گرد جھاڑنے میں کھپا دیتا ہے معاشرے کی رَوِش سدھارنے کو وہ کارِ فضول سمجھتا ہے، جو صوفی ہو وہ فقط اپنے گریبان میں سارے جہاں کا مشاہدہ کرنے میں مشغول رہتا ہے، وہ مکاشفے اور مراقبے میں ایسا غرق رہتا ہے کہ گرد و پیش سے ہی بے نیار ہوجاتا ہے، لیکن ہمارے پیر کے کمالات میں سے یہ ہے کہ وہ مقبول و مشہور مصنف بھی ہیں اور ہزاروں کو شرفِ ملاقات سے بھی فیض یاب فرماتے ہیں، باطنی و ظاہری بیماریوں کے اسپیشلسٹ بھی ہیں تو معاشرے کی زلفِ پریشاں کو سنوارنے کیلئے مصروفِ عمل بھی، وہ مراقبے اور محاسبے کے پابند صوفی و صافی بزرگ بھی ہیں اور دکھیاری امت پر پڑنے والے مصائب پر بے قرار بھی۔

عام طور پر مشاہیر و مشائخ کا حال یہ ہوتا ہے کہ اپنا علاقہ و ایریا جہاں ان کے شب و روز، صبح و شام، بچپن اور جوانی گزری ہوتی ہے وہاں کے لوگوں کی نگاہ میں ان کا کوئی خصوصی مقام نہیں ہوتا، لیکن اس عمومی ضابطے سے ہمارے پیر کی ذات مستثنیٰ ہے، جس طرح دور دراز علاقوں میں بلکہ دنیا کے کونے کونے میں ان کے دیوانے ان کیلئے دیدہ و دل فرشِ راہ کئے ہوتے ہیں اسی طرح کھارادر اور میٹھا در کے باسیوں کے دلوں پر بھی انہی کا راج ہے، بلکہ مجھے کہنا پڑتا ہے کہ آج وہ کون سا دل ہے جس پر غوثِ اعظم کے اس متوالے کا سکہ نہیں چل رہا، وہ کون سی نگاہ ہے جس میں ان کے دیدارِ پُر جمال کا عکس نظر نہیں آتا، ہزاروں نہیں لاکھوں ہیں جن کے دل دھڑکتے ہیں تو ان کی یاد میں، جن کی آنکھیں ترستی ہیں تو ان کی دید کیلئے، جن کی سماعتیں مچلتی ہیں جو ان کی صدائے دل نواز کیلئے اور جو منتظر رہتے ہیں تو صرف ان کے اشارۂ ابرو کے۔

یہ شان دیکھ کر کہنا پڑتا ہے کہ برکۃ العصر ، فرید الدہر ، نباضِ قوم، کُشتہ عشقِ رسول، آفتابِ علم و حکمت، مقبول عوام و خواص مولانا محمدمفددحمد الیاس عطارقادری صاحب محبوبیت کے اعلیٰ منصب پر فائز ہیں۔ آپ دنیا میں مسلکِ اعلی حضرت کی پہچان ہیں، رضویت کے پاسبان ہیں اور ناموس صحابہ واہل بیت کے علمبردار ہیں، اللہ کریم آپ کو عافیتوں والی عمرخضری عطا فرمائے۔ آمین 


17 جون 2022 ءبروز جمعہ پاکستان کے شہر ملتان  میں قائم مدرسۃ المدینہ رہائشی میں پاکستان سطح کے ذمہ دار و نگران شعبہ نے مدرسۃ المدینہ کےبچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

نگران شعبہ نےطلبۂ کرام میں” 12 دینی کام “اور” گفتگو کیسے کی جائے “ کے موضوع پر بیان کیا ساتھ ہی طلبہ ٔ کرام میں دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: فلک شیر عطاری ،نگران مجلسِ رہائشی مدرسۃ المدینہ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور کا وزٹ کیا جہاں ایڈیشنل جنرل مینجر ٹریفک عامر بلوچ، چیف کمرشل  مینجر ریلوے سید علی رضوان رضوی ، چیف آپریٹنگ سپرینٹنڈنٹ وقار شاہد اور سید قاسم زیدی سمیت مختلف افسران سے ملاقاتیں کیں ۔

رکن شوری نے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور اس کے دینی و فلاحی کاموں پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ ، جوہر ٹاؤن وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی ساتھ ہی مکتبۃ المدینہ کے کتب ورسائل تحفے میں پیش کئے ۔(رپورٹ: محمد لیاقت عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


دعوت اسلامی کے تحت امت  مسلمہ کی خیر خواہی و عیادت کا سلسلہ جاری رہتا ہے اسی ضمن میں 17 جون 2022 ء بروز جمعرات صوبائی ذمہ دار لیاقت علی عطاری اپنے ہمراہ چند ذمہ داران کے ساتھ PML-N کے رہنما سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کے روڈ ایکسیڈنٹ پر ان کی عیادت اور ان کے لئے دعائے صحت کی ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے ملاقات بھی ہوئی اور انہیں دعوت اسلامی کے فلاحی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ تحائف پیش کئے ۔ (رپورٹ: عظیم رضا عطاری ، شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ لاہور ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روز کراچی کی قدیم مسجد جامع مسجد آرام باغ میں دعوت اسلامی کے تحت عاشقان رسول نے مدنی قافلے کا قیا م کیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر عبد الستار عباسی نے بھی شرکت کی ۔

عاشقان رسول نے نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے مسجد درس، چوک درس اور علاقائی درس دیئے نیز علاقائی دورہ میں عاشقان رسول نے ایڈمنسٹریٹر اوقاف کراچی نصرت خان اور اسٹاف ممبرز سے ملاقات کی ،انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ، کراچی آنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


17 جون 2022 ءبروز جمعہ ذمہ دارا سلامی بھائیوں نے کورنگی کریک    اور کورنگی کنٹونمنٹ کا دورہ کیا جہاں سینئر آفیسر رضوان اور سی او سے ملاقات ہوئی ساتھ ہی وائس چیئر مین کورنگی کریک محمد شاہد اور کورنگی کریک کونسلر عدنان سے بھی ملاقات ہوئی ۔

دورانِ ملاقات دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور دینی و فلاحی کاموں کےبارے میں بتاتے ہوئے نیکی کی دعوت پیش کی ساتھ ہی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت کی ۔

اس کے علاوہ شخصیات کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ ، کراچی وزٹ کرنے کی دعوت دی اور مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


احادیثِ مبارکہ میں علم دین سیکھنے کے ڈھیروں فضائل بَیان ہوئے ہیں، آئیے ان میں سے تین (3) احادیثِ مبارکہ سنئے اور اپنے دل میں علم دین کی اہمیت اُجاگر کیجئے اور اپنے بچوں رشتہ داروں اور عزیزوں کو علم دین کی طرف راغب کیجئے،چنانچہ فرمانِ مصطفے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے:

1)جوشخص طلبِ علم کے لیے گھر سے نکلا تو جب تک واپس نہ ہو،اللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں ہے۔ (ترمذی،کتاب العلم،باب فضل طلب العلم، الحدیث :۲۶۵۶، ج۴،ص۲۹۴)

2) جو کوئی اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فَرائض کے متعلق ایک یا دو یاتین یا چاریا پانچ کلمات سیکھے اور اسے اچھی طرح یاد کر لے اور پھر لوگوں کو سکھائے تو وہ جنّت میں داخِل ہو گا۔ (اَلتَّرغِیب وَالتَّرہِیب ،ج۱ ص ۵۴ ، حدیث ۲۰ )

3) اللہ عَزَّوَجَلَّ قیامت کے دن بندوں کو اٹھائے گا پھر علما کوعلیحدہ کرکےان سے فرمائے گا: اے عُلما کے گروہ! میں تمہیں جانتا ہوں اسی لیے تمہیں اپنی طرف سے علم عطا کیا تھا اور تمہیں اس لیے علم نہیں دیا تھا کہ تمہیں عذاب میں مبتلا کروں گا۔ جاؤ! میں نے تمہیں بخش دیا۔ (جامع بیان العلم و فضلہ، الحدیث:۲۱۱،ص۶۹)

شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بھی اپنے مریدین، محبین اور معتقدین کو وقتاً فوقتاً علم دین سیکھنے اور اس سے فیض یاب ہونے کا ذہن دیتے رہتے ہیں۔ اس سلسلے میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقان رسول کو ہر ہفتے ایک رسالہ پڑھنے اور سننے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں۔

سابقہ سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے21 صفحات پر مشتمل رسالہ علم کی برکتیںپڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے بلکہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعوت اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا سات زبانوں(اردو، انگلش، بنگلہ، ہندی، رومن اردو، سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ علم کی برکتیں پڑھ یا سن لے اُسے اپنی رضا کے لئے علم دین سیکھنے اور اسے پھیلانےکی توفیق عطا فرما اور اُسے بے حساب بخش دے۔ اٰمین بِجاہِ خَاتمِ النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


عاشقان رسول کے قلوب کو علم دین سے منور کرنے کے لئے ہر ہفتے کی طرح آج رات بھی عالمی مدنی فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا ۔

اس مدنی مذاکرے میں بانی دعوت اسلامی شیخ طریقت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ دینی و معاشرتی اعتبار سے شرکا کی تربیت کریں گے نیز عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے اندازمیں جوابات بھی ارشاد فرمائیں گے۔

اس مدنی مذاکرے میں پاکستان بھر کے سنی جامعات سے کم و بیش 1500 طلبائے کرام بھی شرکت کریں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اس مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 جون 2022ء بروز جمعرات حافظ آباد کے علاقے کالیکی منڈی میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغان کا آغاز کیا گیا جس میں آئی ایس آئی اور دیگر پولیس آفسرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا اعظم عطاری مدنی نے”درود پاک کی فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے کی اہمیت بیان کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:ذیشان عطاری معلم مدرسۃالمدینہ بالغان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے حکیم کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں گوجرانوالہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اطبائے کرام سے ملاقات کی۔

اس دورانِ ذمہ داران نے اطبا کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں صوبائی ذمہ دار حکیم نعیم عطاری نے اسلامی بھائیوں کے درمیان دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں گفتگو کی۔

بعدازاں ذمہ داران نے ممبر قومی طبی کونسل حکیم ضیاء اللہ فتح گڑھی کی والدہ کے انتقال پر اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے حکیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ضلع قصور کے شہر پھولنگر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جن کی تعداد ہزاروں میں تھی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”شوقِ حج“ کے موضوع پر سنتوں بھر ا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی تربیت کی اور انہیں اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں محمد سہیل عطاری نے سنتوں بھرے بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 جون 2022ء بروز جمعرات عبد اللہ گوٹھ بن قاسم ٹاؤن نیشنل ہائی وے کراچی کی جامع مسجد عثمانیہ میں شعبہ ائمہ مساجد بن قاسم ٹاؤن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے ائمہ مساجد کو دینی امور میں بھرپور عملی شرکت کرنے اور مساجد کی آباد کاری کے لئے عملی اقدامات کرنے کی ترغیب دلائی۔

مزید رکنِ شوریٰ نے 2 مسجد کی ماہانہ آمدن و اخراجات کاجائزہ لیا اور جہاں اب تک خودکفالت کی حاجت ہے وہاں کم و بیش 50 صدقہ بکس جلد از جلد لگوانے نیز خود کفالت کے لئے کوشش جاری رکھتے ہوئے علاقے کی شخصیات سے ماہانہ 1 اجیر کو اسپانسر کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)