دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں کراچی (سندھ) کے علاقے نانک واڑہ لیاری میں قائم جامع مسجد خضراء میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ اجتماعی قربانی کراچی ساؤتھ کےذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے قربانی سافٹ ویئر کے متعلق تربیت کی اور اسلامی بھائیوں کو %100 سافٹ ویئر نافذ کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد رضوان شاہ عطاری مدنی شعبہ اجتماعی قربانی کراچی سٹی سافٹ ویئر ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں ساؤتھ ڈسٹرکٹ لیاری ٹاؤن کراچی میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت  سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں ٹاؤن نگران نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی جس کی اشاروں کی زبان میں زاہد عطاری اور سید عامر عطاری نےترجمانی کی۔اس موقع پر کراچی سٹی نابینا افراد ذمہ دار جمیل عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے لاڑکانہ ڈویژن ذمہ دار محمد مصری خان عطاری کا دینی کاموں کے سلسلے میں جیکب آباد ڈسٹرکٹ کا شیڈول رہا جہاں  انہوں نے جیکب آباد ڈسٹرکٹ ذمہ دار ذوالفقار عطاری سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ دارا ن نے مختلف دینی ایکٹیویٹیز میں شرکت کی جن میں انہوں نے اسپیشل پرسنز کے کلب میں نیکی دعوت دیتے ہوئے ”اصلاح نماز“ کے موضوع پر اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا اور اسپیشل پرسنز کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی۔اس کے علاوہ ذمہ داران نے وہاں موجود اسپیشل پرسنز کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم سندھ ریجن کے کیمپسز میں رزلٹ ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا وطالبات کے درمیان قرأت،نعت اور معلومات عامہ کے مقابلے بھی ہوئے۔رزلٹ ڈے کے موقع پر شریعہ ایڈوائزر دارالمدینہ مولانا کفیل عطاری مدنی، دارالافتاء کے مولاناشفیق عطاری مدنی، نگران سندھ دارالمدینہ مدنی رضا عطاری، خرم عطاری اور محمد عرفان عطاری نے سنتوں بھرے بیانات کئے نیزرزلٹ ڈے کے موقع پر پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ بھی منعقدہوئی۔

اس دوران مولانا کفیل عطاری مدنی نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی تربیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے پیسے جب غیر محفوظ تصور کرتے ہیں تو بینک میں رکھوادیتے ہیں،ہم بینک میں پیسے اس لئے رکھتے ہیں کہ بینک ہمارے پیسوں کی ہم سے زیادہ حفاظت کرتا ہے۔ہمارے بچوں کا بھی یہی معاملہ ہے اگر ہم اپنے بچوں کی تربیت خود نہیں کرپارہے تو ہم اپنے بچے کی تربیت کا معاملہ ان کے سپرد کرتے ہیں جو ہم سے زیادہ اچھی تربیت کرسکیں،جہاں ہمارا بچہ محفوظ ہاتھوں میں ہو،دارالمدینہ بھی ایسا ہی ادارہ ہے جہاں آپ کے بچے کی تربیت محفوظ ہاتھوں میں ہورہی ہے۔

اس کے علاوہ مولانا شفیق عطاری مدنی کا کہنا تھا کہ دارالمدینہ کے ذریعے عنقریب مستقبل کے معمار دین و دنیا کے اہم شعبوں میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے جبکہ نگران سندھ ریجن مدنی رضا عطاری گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تربیت کے لئے والدین کا باعمل اور جدید دُنیا سے ہم آہنگ ہونا بہت ضروری ہے کیوں کہ اس کے ذریعے نِت نئے علوم تک رسائی اور زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کے ساتھ ساتھ بچوں کے لئے پوشیدہ خطرات میں بھی اضافہ ہوا ہے لہٰذااپنے بچوں کو انٹرنیٹ، اسمارٹ فون اور ٹچ اسکرین کا اتنا عادی مت بنائیے کہ وہ تعلیمی اور صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ نہ لے سکیں۔

اسی لئے والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کی دین سے وابستگی بڑھائیں نیز مبلغین ِدعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بچے دارالمدینہ سے جو کچھ سیکھ کر جائیں گھر میں ان پر عمل کو یقینی بنائیں ، اس کے علاوہ بچے کی مزید اخلاقی و روحانی تربیت کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرہ میں اُن کے ساتھ شرکت کیجیے۔بعدازاں ان تقاریب میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ اور ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے شیلڈ اور اسناد پیش کی گئیں۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کے اسلامی بھائیوں کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈویژن لاہور کے نگران اور ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں صوبۂ پنجاب ذمہ دار محمد اویس عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مارکیٹوں میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو بڑھانے کے متعلق مختلف اہم امور پر مشاورت کی نیز دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی اجتماعی قربانی میں زیادہ سے زیادہ بکنگ کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:سید شاہ زیب عطاری شعبہ رابطہ برائے تاجران لاہور ڈویژن کارکردگی ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


10 جون 2022ء  کو دعوت اسلامی کے زیر انتظام حاجی کیمپ اسلام آباد میں لگائے گئے۔ کیمپ میں حج تربیتی پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے عازمین حج کو احرام باندھنے کا عملی طریقہ، مناسک حج اور مدینے پاک کی حاضری کے آداب بتائے۔ آخر میں انہیں رفیق الحرمین کتابیں پیش کی اور دعوت اسلامی کی ایپ حج و عمرہ انسٹال کروائی۔


صوبۂ خیبر پختونخواہ کے شہر بشام سوات میں دعوتِ اسلامی کے تحت 15 جون 2022ء بروز بدھ شعبہ مدنی کورس کے ذمہ داران کا مدنی شورہ منعقد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مبلغینِ دعوتِ اسلامی و صوبائی ذمہ داران محمد منیر عطاری اور محمد نعیم عطاری نے اسلامی بھائیوں سے 12 دینی کاموں سمیت شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی۔

بعدازاں ذمہ داران نے مقامی اسلامی بھائیوں، علمائے کرام اور تاجران سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں 20 جون 2022ء کوسوات کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے فیضانِ نماز کورس رہائشی اور یکم جولائی 2022ءکو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پشاور میں منعقد ہونے والے 63 دن پر مشتمل مدنی تربیتی کورس میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔مقامی اسلامی بھائیوں سے بھی ان کورسز میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔رابطہ نمبر منیرعطاری 03184812700۔(رپورٹ: قاری محمد ناصر رضا عطاری ڈویژن مدنی کورسز ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


15جون 2022ء  کو شعبہ عطیات بکس گوجرانولہ ڈویژن کا مدنی مشورہ گوجرانولہ میں ہوا جس میں پوری ڈویژن کے سپروائزرز نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائی نے سرکار ﷺ کی سادگی کے حوالے سے احادیث و روایت بیان کی۔ مزید تربیت کرتے ہوئے ذمہ داران کو سادگی اپنانے، سفید سوٹ پہننے اور سفید عمامے سجانے کی ترغیب دلائی۔ ساتھ ساتھ 12دینی کام کرنے کے بارے میں ذہن سازی کی اور اس کے اہداف دیئے۔ علاوہ ازیں شعبے کی ترقی و نظام میں مضبوطی کس طرح لائی جا سکتی ہے اس پر بھی کلام ہوا اور اخراجات کو پورا کرنے کے حوالے سے بھی تربیت کی۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری میٹرو پولیٹن ذمہ دار شعبہ عطیات بکس ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


15 جون 2022ء بروز بدھ  پنجاب کے شہر فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ روحانی علاج کے بستہ ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس تربیتی نشست میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے ”احساسِ ذمہ داری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ذمہ داران کی تعویذات لکھنے کے حوالے سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو بستوں کی تعداد بڑھانے کے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں بستہ ذمہ داران میں نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے نیز ذمہ داران نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:سہیل رضا، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں شعبہ ائمہ مساجد کے ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پچھلے کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ حافظ مولانا فیضان عطاری مدنی نے بھی مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی سمیت نگرانِ شعبہ اور صوبائی و سرکاری ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی پچھلی کار کردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے کو خود کفیل بنانے کے متعلق چند اہم نکات پر گفتگو کی نیز تقرری، فیڈ بیک، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، کارگردگی جائزہ (جنوری 2022ء تا اپریل 2022ء) اور 2026ء کے اہداف طے کئے۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے پاکستان میں ہر صوبے کے اندر شعبہ مزارات اولیاء کے تحت ہونے والے کاموں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت کے بیان کی برکت سے شعبہ مزارات اولیاء کے تحت کثیر اسلامی بھائیوں نے خود کو 12 ماہ کے مدنی قافلے کے لئے پیش کیا اور یہ قافلے ایک مزار سے دوسرے مزار جاتے رہیں گے۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت کا کہنا تھا کہ ہرمزار پر مدرسۃالمدینہ بوائز شروع کئے جائیں اور زائرین کو تجوید کے ساتھ قراٰن ِپاک پڑھایا جائے نیز بزرگوں کی نسبت سے مکتبۃ المدینہ میں جو رسائل ہیں اُن کو بھی تقسیم کیا جائے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں سندھ کے شہر کراچی میں واقع دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبے ائمہ مساجد کےذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبائی مشاورت کے اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ’’خوش اخلاقی اور خرچ میں میانہ روی‘‘  کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ذمہ داران کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

واضح رہے اس مدنی مشورے میں دیگر اسلامی بھائیوں نے بذریعہ انٹر نیٹ (آن لائن) بھی شرکت کی۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)