صوبۂ گلگت بلتستان کے ضلع استور میں دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت 26 جون 2022ء بروزاتوار مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں صوبے کے تمام ائمہ
ٔ کرام سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ پاکستان سطح کے ذمہ دار حافظ
مولانا محمد فیضان عطاری مدنی نے ائمۂ کرام کو ہر مہینے اپنی اپنی مسجدوں میں جزوقتی
نماز کورس کروانےاور روحانی علاج کا بستہ لگانے کے لئے روحانی علاج کورس کرنے کا
ذہن دیا۔
اسی طرح 27 جون 2022ء بروز پیر ذمہ داران نے گلگت
بلتستان کے شہر گوری کوٹ، رٹو، چھوگام، ناصرآباد اور دادو جیل کی مساجد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے
مقامی ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے، ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں اجتماعی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
مزید 28 جون 2022ء بروز منگل حافظ مولانا محمد فیضان
عطاری مدنی نے گلگت بلتستان میں دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے صوبائی
نگران محمد عمران عطاری اور دیامر ڈویژن و گلگت ڈویژن نگران کے ہمراہ میٹنگ کی۔اس موقع پر حافظ
مولانا محمد فیضان عطاری مدنی کے ہمراہ صوبائی ذ مہ دار حارث عالم عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)