
پچھلے دنوں مزنگ لاہور میں واقع فیضانِ صحابیات
میں دعوتِ اسلامی کے تحت فیضانِ قراٰن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار
کی کثیر اسلامی بہنوں نے براہِ راست جبکہ پاکستان کے دیگر فیضانِ صحابیات سے
اسلامی بہنوں نے آن لائن شرکت کی۔

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد و
خواتین میں اسلامی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے تحت پچھلے دنوں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں سڈنی ڈویژن اور شعبہ مشاورتوں کی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں کے ترقی کے لئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں سے بعض درج ذیل
ہیں:
٭دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز (گونگی، بہری اور نابینا اسلامی بہنوں) میں دینی کام کرنا٭آن لائن سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانا٭علاقائی دورہ
برائے نیکی کی دعوت دینا٭اکتوبر 2023ء کو کراچی میں نگران اسلامی بہنوں کے سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنا٭فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز اور فیضانِ شریعت کورس میں
داخلے کروانا٭سنتوں بھرے اجتماعات کے پمفلیٹس میل کرنا٭کارکردگی کے اہداف٭محرم
الحرام کے مدنی پھول٭ نگرانِ شوریٰ کے مشورے کے مدنی پھول٭دعائے صحت اجتماع کے
اعلانات۔
اس کے علاوہ سنتوں بھرے اجتماعات میں درودِ پاک
پڑھنے کے حوالے سے نگران اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی گئی جبکہ مدرسۃالمدینہ
بالغان کی کابینہ سطح کی اسلامی بہنوں سے ٹیسٹ مجلس کا فالو اپ لیا گیا۔
بعدازاں ڈیلی کلاسز میں تفسیر کے سیکھنے سکھانے
کے حلقوں اور نوجوان اسلامی بہنوں کے درمیان لرننگ سیشن کروانے کے متعلق مشاورت کی
گئی۔

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد و
خواتین میں اسلامی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے تحت پچھلے دنوں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے ترقی کے لئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں سے
بعض درج ذیل ہیں:
علاقہ گلشنِ راوی، لاہور میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ، آئی جی پنجاب کی
اہلیہ کی شرکت

شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام پچھلے دنوں لاہور پنجاب کے علاقے گلشنِ راوی
میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں اہم شخصیات I.G
پنجاب حبیب الرحمٰن کی اہلیہ اور سپریم کورٹ کی ایڈوکیٹ سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
تلاوت و نعت شریف کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے ”آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو نماز کورس کرنے اور فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز
میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کے اختتام پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے
دعا کروائی۔
فیضانِ صحابیات مزنگ، لاہور میں شعبہ نیو سوسائٹیز
للبنات کے حوالے سے مدنی مشورہ

لاہور کے علاقے مزنگ میں قائم فیضانِ صحابیات
میں گزشتہ روز شعبہ نیو سوسائٹیز للبنات دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے
مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن و ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں دعوتِ
اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے
ہوئے شعبہ نیو سوسائٹی للبنات میں کس انداز سے دینی کام کرنا ہے؟ دینی کاموں کا
شیڈول، بیانات کا انداز کیا ہو؟ اور شعبے کی کارکردگی بنانے کا طریقۂ کار کیا ہو؟
اس حوالے سےاُن کی رہنمائی کی۔
لاہور مزنگ میں ادارتی شعبہ جات، مدرسۃالمدینہ
گرلز کی ذمہ داران اور ناظمات کی میٹنگ

لاہور پنجاب پاکستان کے علاقے مزنگ میں قائم
فیضانِ صحابیات میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ادارتی شعبہ جات، مدرسۃالمدینہ گرلز کی
ذمہ داران اور ناظمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےمختلف
موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے مدرسۃالمدینہ گرلز کی طالبات و اسٹاف کا دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور اس کے اہداف پر کلام کیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے
مدرسۃالمدینہ گرلز کے چند اہم معاملات مثلاً مدرسۃالمدینہ گرلز کی اسناد پر دستخط،
مدرسۃالمدینہ گرلز کی ٹائمنگ اور مدرسۃالمدینہ گرلز میں ہونے والے اجتماع کی
ٹائمنگ کے حوالے سے مشاورت کی جس پر شرکا اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔بعدازاں
نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔
لاہور مزنگ بلڈنگ میں قائم مدرسۃالمدینہ
گرلز کا وزٹ، انتظامی امور پر مشاورت

دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے اسلامی
بہنوں میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے لاہور مزنگ بلڈنگ میں قائم
مدرسۃالمدینہ گرلز کا وزٹ کیا جس میں بالخصوص
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن بھی موجود تھیں۔
اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے
مدرسۃالمدینہ گرلز کی بچیوں کو حفظِ قراٰن کرنے کے بعد قراٰنِ پاک کی دہرائی جاری
رکھنے اور اپنی گھر کی خواتین کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے
کا ذہن دیا۔
بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مدرسۃالمدینہ گرلز کے انتظامی امور سمیت دیگر
اہم امور پر وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بہنوں سے مشاورت کی۔

شعبہ
رابطہ بالعلماء دعوت اسلامی سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی اور میٹروپولیٹن ذمہ دار مبشر
نعیم عطاری نے صاحبزادہ مفتی اکرام اللہ کیلانی
صاحب(
مہتمم جامعہ مدینۃ العلم) کے
بھائی مولانا قاری خالد محمود نقشبندی كیلانی صاحب سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ذمہ داران نے قاری خالد محمود صاحب کے بیٹے
کی وفات پر ان سے تعزیت کی نیز مرحوم کے
ایصال ِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور انہیں
امیراہل سنت
دامت برکاتہم العالیہ کا تعزیتی
پیغام سنایا جس پر انہوں نے امیر اہلسنت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعوت اسلامی کو دعاؤں سے نوازا ۔آخر میں اسلامی
بھائیوں نے قاری خالد محمود صاحب کو مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

شیخ
طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو بزرگانِ دین رحمہم
اللہ المبین
کی سیرت و تعلیمات سے آراستہ کرنے کے لئےوقتاً فوقتاً عاشقانِ رسول کو مختلف کتب و
رسائل پڑھنے کی ترغیب دلاتے رہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ
رسول کو اس ہفتے20 صفحات کا رسالہ ”فیضان ابو بکر شبلی رحمۃُ اللہِ
علیہ“پڑھنے/
سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یا
ربَّ المصطفٰے! جو کوئی 20 صفحات کا رسالہ ”فیضان ابو بکر شبلی رحمۃُ اللہِ علیہ“ پڑھ
یا سن لے اُسے دنیا کی محبت سے بچا، اخلاص کے ساتھ نیکیاں کرنے کی توفیق عطا فرما
اور جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ عنایت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ
النّبیِّین صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
نیکی کی دعوت کی بدولت ساؤتھ افریقہ میں دو غیر
مسلموں نے اسلام قبول کرلیا

مبلغین
دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش و نیکی کی دعوت کی بدولت عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوت اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک لوگ گناہوں بھرے ماحول سے دوری اختیار کرکے عاشقانِ
رسول کی صحبت پاتے ہیں۔ اسی وجہ سے شعبہ فیضانِ اسلام کے تحت آئے دن مدنی بہار
دیکھنے میں آتی ہے۔
ایسا
ہی ایک خوشی کا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران
عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی ، مفتی عبد النبی
حمیدی عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری گیبرون
بوٹسوانا (Gaborone
Botswana)میں منعقدہ سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرکے ساؤتھ افریقہ (South Africa) واپس تشریف لارہے تھے۔رستے میں
نگرانِ شوریٰ اور مفتی عبد النبی صاحب نے دوغیر مسلموں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے
انہیں اسلام کی دعوت پیش کی۔ نیکی کی دعوت کی برکت سے دونوں غیر
مسلم اسلام کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔ نگران شوریٰ
اور مفتی عبد النبی حمیدی صاحب نے انہیں کلمہ طیبہ پڑھایا اور سابقہ مذہب سے توبہ
کروائی۔ دونوں نیو مسلم میں سے ایک کا نام محمد عمران اور دوسرے کا عبد الحبیب
رکھا گیا۔
رکن شوریٰ حاجی اسد عطاری کی اسلام آباد میں دورۃ
الحدیث کے طلبہ سے ملاقات

دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے 14 جولائی
2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ کے درجہ
دورۃ الحدیث شریف کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبۂ کرام سے ملاقات کی۔
اس موقع
پر رکن شوریٰ نے طلبۂ کرام کو مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے انہیں خوب محنت و لگن
کے ساتھ علم دین حاصل کرنے اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

12جولائی2023ء
کو فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خانپور برانچ میں ٹریننگ سیشن
منعقد ہوا جس میں بہاولپور ڈویژن کے مدنی
عملے نے شرکت کی ۔
ٹریننگ سیشن کا
آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا
گیا۔ اس کے بعد رکنِ شعبہ سلمان عطاری نے’’
کامیابی حاصل کرنے کے طریقے‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا جس میں شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں کامیابی حاصل
کرنے کے بنیادی اصول بتائے ۔ اس کے علاوہ شعبے میں استعمال ہونے والے اسٹوڈنٹ پورٹل اور LMSسافٹ وئیرز
کے فوائد بتائے اور ان کے استعمال کرنے کی تربیت دی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ
ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)