گزشتہ روز شہید بینظیر آباد ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ دلشاد احمد عمرانی کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے ملاقات ہوئی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دلشاد احمد عمرانی کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت راہِ خدا عزوجل میں 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے صوبہ خیبرپختونخوامیں قائم  ہوم ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کرتے ہوئے مختلف افسران سے ملاقات ہوئی جن میں ایڈیشنل سیکریٹری ثناء اللہ خان اور پرسنل اسسٹنٹ احسن جواد سمیت ڈیپارٹمنٹ کے دیگر اسٹاف شامل تھے۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تمام اسٹاف کو دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


یورپین یونین ریجن کے ملک اسپین کی اسلامی بہنوں کے درمیان دینی کاموں کے حوالے سے آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں اسپین کی اہم ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

بعدازاں مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 

صوبہ گلگت بلتستان کے شہر دیامر میں دعوتِ اسلامی کے تحت  اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے ایک میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مدنی پھول برائے محرم الحرام کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

لوگوں کو علمِ دین حاصل کرنے کا شوق دلانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِ اسلامی کے تحت دیامیر ڈویژن میں واقع دارالسنہ کے اسٹاف کا مد نی مشورہ ہوا جس میں دارالسنہ کی ناظمات و خادمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دارالسنہ کے انتظامی معاملات کو بہتر بنانے، دارالسنہ میں رہائشی کورسز اور داخلوں کے لئے مختلف مدنی پھول دیئے ۔ بعدازاں شرکا اسلامی بہنوں نے شعبے کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوت ِ اسلامی کے تحت   صوبہ گلگت بلتستان کی دیامیر ڈویژن میں استور تحصیل کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبہ گلگت بلتستان کی صوبائی نگران ، استور تحصیل کی ذیلی تا تحصیل نگران اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

معلومات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ” اسلاف کا جذبۂ قربانی “ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں، سنتوں بھرے اجتماعات اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

مزید نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے رسالے کے مطابق عمل کرنے ، دارالسنہ میں رہائشی کورسز کرنے اور داخلوں کے حوالے سے اپنی کوشش بڑھانے کی ترغیب دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں عالمی مجلسِ مشاورت آفس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اُن کی تربیت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے اورسیز کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا نیز اورسیز میں دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے لئے کیا جن چیزوں کا خیال رکھنا ہے اس پر مشاورت کی۔


ملاوی شہر، ایسٹ افریقہ کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤدرن ریجن کی نگران، ریجن و عالمی سطح کی شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کی ذمہ داراور ملاوی کی ایک ڈویژن نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ملاوی میں اسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماعات کا آغاز کرنے اور مختلف اہم موضوعات پر کلام کیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مدنی پھول برائے محرم الحرام کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران، ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنیں اور نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے تحت محرم الحرام میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے اجتماعِ ذکرِ شہادت کے شیڈول پر گفتگو کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں اپنے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے نیز سنتوں بھرے اجتماعات اور کورسز کروانے کے حوالے سے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ 


کراچی کے علاقے پی آئی بی(P.I.B) کالونی میں قائم فیضانِ صحابیات میں ایک سیشن ہوا جس میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی شفٹ ناظمہ اسلامی بہنیں براہِ راست جبکہ دیگر شہروں کی ذمہ دار اسلامی بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق اس سیشن میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں حسد اور تکبر کےحوالے سے مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اپنے کردار کی درستگی کرنے، سوشل میڈیا کا غلط استعمال نہ کرنے اور حقوق العباد کی ادائیگی کا ذہن دیا جس پر سیشن میں شریک اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام اسٹیٹ و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

معلومات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بہنوں نے گفتگو کرتےہوئے دعائے صحت اجتماعات کے مدنی پھولوں پر کلام کیا اور 4 مختلف کورسز جو 8 دینی کاموں کے متعلق ہوں گے اس حوالے سے مشاورت کی۔

دوسری جانب پرتھ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بھی مدنی مشورہ ہواجس میں اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کا جائزہ، گجراتی زبان میں مبلغہ تیار کرنے، سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانے اور آن لائن کورسز شروع کروانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیاگیا۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے پرتھ میں فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول شروع کروانے کے متعلق اہداف پر کلام کیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے سلسلے میں پچھلے دنوں آسٹریلیا (Australia)کے شہر ایڈیلیڈ (Adelaide) کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے ایڈیلیڈ میں مدرسۃالمدینہ گرلز شروع کرنے کا ہدف دیتے ہوئےسیکھنے سکھانے کے حلقے لگانے، پابندی کے ساتھ اپنے شہر میں شارٹ کرسز کروانے، کفن دفن سیشن اور فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول کے حوالے سے چند اہم نکات پر گفتگو کی۔